ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
سب بے کار ہوجائے گا۔ اس وقت لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِبھی کام نہیں کرے گا۔ فَفِرُّوْا اِلَی اللہِ کا حکم نصِ قرآن ہے جو نصِ قرآن پر عمل نہ کرے، اس کامبتلا ہوجانا کیا بعید ہے۔ یہ باتیں بہت اہم ہیں ۔ پھر فرمایا کہ اب ترجمہ کردو۔ بس اب دعا کریں کہ اللہ مجھ کو اورمیرے متعلقین کو اورآپ کےمتعلقین کو قیامت تک نسلاً بعد نسلٍ اولیائے صدیقین کا مقام عطا فرمادے یعنی دنیا ہی میں ہمارا ایمان ایسا ہوجائے جیسے دوزخ اور جہنم کو ہم دیکھ رہے ہیں۔ اللہ ہر گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دونوں کام یعنی نیک کام کر نے کی اور برائی چھوڑنے کی توفیق دے، کیوں کہ جو نیک کام کرے اور برائی نہ چھوڑے تو وہ کیسے ولی اللہ ہو گا؟اللہ مجھ کو بھی توفیق دے کہ اختر ہر سانس اللہ پر فدا کرے اورایک سانس بھی ناراض نہ کرے۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَااَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ بیان کے بعد حضرت والارہائش گاہ آزادوِل تشریف لائے اور کچھ خاص احباب بھی بعد عشاء آگئے تو فرمایا میں قسم کھا سکتا ہوں مجھے کچھ پتا نہیں تھا کہ میں کیا بیان کروں گا، میرے ارادہ کو اس میں کوئی دخل نہیں۔وہ دیتے گئے، میں لیتا گیااور لے کر لوگوں کودیتا گیا۔سب تعریف اللہ کے لیے ہے، ہماری بھی جو تعریف کرتا ہے وہ بھی اللہ ہی کے لیے ہے کیوں کہ دینے والا وہ ہے،اگر اللہ کی مدد نہ ہو توفالج میں یہ باتیں یاد رہ سکتی ہیں؟ہم ہردوئی میں ایک مریض کو دیکھنے گئے جو حافظِ قرآن تھے قُلْ ھُوَ اللہُ بھی بھول گئے تھے،الحمد شریف بھی یاد نہ تھی۔ ٭٭٭٭ جس کو استغفار کی توفیق حاصل ہوگئی پھر نہیں جائز یہ کہنا کہ وہ بخشیدہ نہیں اختر