ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
پر جہاں قالین بچھا دیے گئے تھے بیٹھ گئے۔ موسم میں خوشگوار خنکی تھی۔ ارشاد فرمایا کہ امریکا جاتے ہوئے جرمنی کےفرینک فرٹ ایئر پورٹ پر ایک ٹیڈی بہت شوخ طرح طرح کے کرتب دکھاتی تھی۔ سامنے میز تک جاتی تھی پھر واپس آتی تھی پھر بلا مقصد جاتی تھی۔ ہمارے ایک دوست جو ساتھ تھے یہ دیکھ کر پاگل ہوگئے۔ مجھ سے کہنے لگے کہ یہ لڑکی تو مجھے پاگل کیے دے رہی ہے۔ میں نے کہا ٹیڈی اگر مل بھی جائے تو اس کے پاس کیا ہے ؎ آگے سے مُوت پیچھے سے گوُ اے میر جلدی سے کر آخ تھو میں نے کہا اُدھر نہ دیکھو، اگر دیکھ کر پڑھو گے تو یہ شعر بے اثر ہوجائے گا کیوں کہ دیکھنے سے لعنت برستی ہے ۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بد دعا ہے: لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَ الْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ ؎ جب اُسے دیکھوگے تو لعنت میں گرفتار ہوجاؤگے۔ پھر رحمت کیسے پاؤگے؟ نظر بچانا سببِ رحمت ہے۔ جب کوئی نظر بچاتا ہے تو اس پر رحمت برستی ہے اور تم لعنتی کام کر کے امیدوارِ رحمت ہو؟ اُدھر مت دیکھو، جب نہ دیکھو گے تو لعنت کا برسنا رُک گیا۔ اب حصولِ رحمت کی ترکیب کرو، پھر یہ شعر پڑھو ؎ آگے سے مُوت پیچھے سے گوُ اے میر جلدی سے کر آخ تھو بعض لوگ دیکھ کر پڑھتے ہیں ان کو کچھ فائدہ نہیں ملتا، جو دیکھے گا پھر اس کو گُو مُوت کہاں نظر آتا ہے۔ اگر ان حسینوں کے سوراخ میں مشک و زعفران ہوتاتو پھر بہت کم ولی اﷲ ہوتے۔ جتنے فقیر ہیں سب پیالے لے کر کھڑے رہتے کہ میرے پیارے ذرا سا ایک لینڈ نکال دے، گھر میں آٹا نہیں ہے، بچے بھوکے مر رہے ہیں لیکن اﷲ نے پرچہ ------------------------------