ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دردِ محبت کا جو نایاب خزانہ عطا فرمایا تھا امت میں اس کی مثال خال خال ملتی ہے۔ اس دردِ محبت کے دریا سے حضرت والا کی حیاتِ مبارکہ ہی میں کئی نسلیں سیراب ہوئیں اور ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت تک یہ سرچشمہ دردِ محبت و اُلفت کی سیرابی کا باعث بنا رہے گا۔ یہی دردِ عشق و محبت حضرت والا کا اصل سرمایۂ حیات تھا جس کی نشر واشاعت کے لیے حضرت والا ملکوں ملکوں سفر فرماتے تھے اور ایک عالم کو سیراب کرتے تھے۔ زیر نظر کتاب ’’ارشاداتِ دردِ دل‘‘ میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے جنوبی افریقہ کے سفر کی روئیداد مذکور ہے۔ براعظم افریقہ کے ملک جنوبی افریقہ کے اس سفر کے دوران حضرت والا کے مزید تین افریقی ممالک بوٹسوانا، زمبیا اور موزمبیق کے اسفار بھی ہوئے جو ہزاروں تشنہ لبوں کی پیغام حق سے سیرابی اور سینکڑوں دلوں کے انقلاب کا باعث بنے۔