ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
جرعہ خاک آمیز چوں مجنوں کند صاف گر باشد ندانم چوں کند جب گناہوں کے ظلمات کی ملاوٹ کے ساتھ اﷲ کے ذکر کے گھونٹ میں مزہ آتا ہے تو جس دن بغیر ملاوٹ والا صاف ستھرا گھونٹ پیو گے تو تمہارا کیا حال ہوگا، میں نہیں کہہ سکتا کہ صاف پانی پینے کے بعد تمہاری کیا حالت ہوگی یعنی جس دن گناہوں سے مکمل اجتناب کی توفیق ہوگی تو میں نہیں کہہ سکتا کہ اﷲ کے نام میں پھر کتنا مزہ آئے گا۔ جن لوگوں کے پلہ کچھ نہیں پڑا وہ چُھپ چُھپ کے گناہ کرتے ہیں، بد نگاہی کرتے ہیں، ان کو خاک آمیز جرعہ بھی نصیب نہیں ہے۔ بس جتنی آپ کی قربانی اتنی اﷲ تعالیٰ کی مہربانی، اگر آپ نے دل پر غم جھیل لیا، غم سے دل پارہ پارہ ہوگیا، حسینوں سے نظر بچانے سے دل غمگین ہوگیا مگر آپ نے اس غم کو بر داشت کر لیا تو پھر مہربانی بھی بقدرِ قربانی ہوگی ان شاء اﷲ۔ دیکھیے! سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اﷲ علیہ نے کتنی قربانی دی، اﷲ کے عشق و محبت میں سلطنت چھوڑ دی مگر پھر ان کوکیا ملا؟ وہ چیز ملی جوہم اور آپ جانتے نہیں۔ جن افعال پر لعنت آئی ہے ان میں سے ایک مردوں کی مردوں کے ساتھ بدفعلی بھی ہے ، لَعَنَ اللہُ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوْطٍاﷲ لعنت فرمائے جو قومِ لوط کا عمل کرے تو جس فعل پر لعنت آئی ہے اس سے پناہ مانگنی چاہیے۔ اﷲ ہماری جانوں کو، ہمارے قلب کو، اپنی رحمت سے، اپنے فضل سے اور اپنی مشیت سے جذب کرلے جذب کے لیے آپ کی رحمت، آپ کا فضل، آپ کی مشیت ضروری ہے اور جس کو آپ جذب کرلیں پھر اس کو کوئی جذب نہیں کرسکتا، بس اپنی رحمت سے، اپنے فضل سے اور اپنی مشیت سے ہم لوگوں کو جذب کر لیجیے، ہماری دنیا و آخرت دونوں بنا دیجیے، حسنِ خاتمہ بھی نصیب فرما دیجیے، سوء قضاءِ کو حسنِ قضاء سے تبدیل فرما دیجیے، خاتمہ ایمان پر مقدر فرما دیجیے، دنیا و آخرت کی رسوائیوں سے محفوظ فرمائیے اور دنیا میں فلاح و صلاح اور عزت نصیب فرمائیے،آمین۔ رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ