ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
اس حدیث میں تعلیم ہے عورتوں کے ساتھ احسان کرنے کی اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی اور ان کے ٹیڑھے پن پر صبر کرنے کی بوجہ اس کے کہ ان کی عقلیں کمزور ہیں۔ حضرت تھانوی فرما تے ہیں کہ عَاشِرُوۡہُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ اﷲ تعالیٰ کا کلام ہے اور اﷲ تعالیٰ تمام بادشاہوں کے بادشاہ ہیں۔ بڑے آدمی کی سفارش بھی بڑی سمجھی جاتی ہے تو اﷲ تعالیٰ سے بڑھ کر کون ہے؟ انہوں نے عورتوں کے لیے سفارش نازل کی، مردوں کے لیے سفارش نہیں کی۔ اس لیے کہ عورتیں کمزور ہیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ زیادہ تر مرد ہی ظالم ہوتے ہیں اسی لیے اﷲ تعالیٰ نے مردوں سے فرمایا کہ عَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ دیکھو جو تمہاری بیویاں ہیں یہ ہماری بندیاں ہیں ان کے ساتھ زیادتی نہ ہونے پائے۔ ان سے اگر کوئی غلطی ہوجائے تو ان کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو اپنی بیٹیوں کے ساتھ کرتے ہو۔ اگر تمہارا داماد تمہاری بیٹی کی پٹائی کرتا ہے تو تم فوراً پیر صاحب کے پاس پہنچتے ہو کہ پیر صاحب کوئی تعویذ دے دیجیے۔ اپنی بیٹی کے لیے تو تعویذ لیتے ہو اپنے غصہ کے لیے کیوں تعویذنہیں لیتے؟ جو تمہاری بیویاں ہیں وہ بھی تو کسی کی بیٹیاں ہیں، اپنے غصہ کا علاج کراؤ اور ایک وظیفہ میں بتائے دیتا ہوں یَاسُبُّوْحُ، یَا قُدُّوْسُ، یَا غَفُوْرُ، یَا وَدُوْدُیہ اﷲ تعالیٰ کے چار نام ہیں، ان کو سات مرتبہ پڑھ کر اﷲ سے دعا کرلو کہ اے اﷲ! ان ناموں کی برکت سے میرے دل کو نرم کر دے۔ یہ وظیفہ بہت مجرب ہے۔ کسی افسر کے سامنے پڑھ لو تو افسر مہربان ہوجائے اور جلد کام کردے، اگر امام پڑھ لے تو کمیٹی والے دُم دبائے رہیں گے اور امام کی شان میں گستاخی نہیں کریں گے اور اگر کمیٹی والے پڑھیں گے تو امام شرارت نہیں کرے گا۔ یہ بڑے کام کی چیز ہے، اپنی بیٹیوں کو سکھا دو، جب شوہر کے سامنے جائیں تو اس کو پڑھتی رہیں، شوہر مہربان ہوجائے گا اور پڑھ کر پھونک مار دیں تو اور اچھا ہے۔ پھونک مارنے کا طریقہ تو جنوبی افریقہ والوں کے لیے بہت آسان ہے کیوں کہ یہاں خیریت اس طرح پو چھتے ہیں، کیم چھو، توکیم آہستہ سے کہہ دیں چھو ذرا زور سے کہہ دیں اگر وہ پوچھے کہ کیا کررہے ہو تو کہہ دو کہ تمہاری خیریت پوچھ رہے ہیں۔ غرض اﷲتعالیٰ نے عورتوں کے لیے سفارش نازل فرمائی کہ ان کے ساتھ بھلائی کرو اور حدیث میں بھی تعلیم ہے کہ ان پر احسان کرو۔ ان کے ٹیڑھے پن پر صبر اور ان کے