ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
گالی ان کی زبان پر رہتی ہے۔ اگر کبھی کوئی لاکھ تعریف بھی کرے کہ بڑے اونچے شاہ صاحب ہیں، ان کی دعا بہت قبول ہوتی ہے، تم نہیں جاتے ان کے پاس؟ اصل میں تم ان کے مقام کو نہیں جانتے۔ تو جس سے بچپن میں چھیڑچھاڑ کی ہو وہ سر جھکا کر مسکراتاہے اور کہتاہے کہ میں خوب جانتا ہوں، اب زبان مت کھلوایئے۔ میں جانتاہوں کہ وہ کتنے بڑے صوفی ہیں۔ تو عزت و آبرو چلی جاتی ہے ذرا سی دیر کی لذت کے لیے۔ جس چیز سے کچھ نہ ملے اور چند سال کے بعد وہ میلان اور جوش ومحبت بھی نہ رہے ایسی شکلوں پر زندگی برباد کرنا حماقت ہے یا نہیں۔ پانچ سال پر حکومت بدل جاتی ہے۔ حسن کی حکومت بھی پانچ سال میں ختم ہوجاتی ہے۔ ہر پانچ سال پر ہر چیز کو دیکھیے تو جغرافیہ بدلا ہوا ملے گا۔ پس جو لوگ اپنی نگاہ کی حفاظت کریں اور دل کی حفاظت کریں وہی چین سے رہیں گے، سکون سے رہیں گے۔ ان کی کمر میں درد بھی نہیں ہوگا، پنڈلی میں بھی میٹھا میٹھا درد نہیں ہوگا اور دل میں انجائنا بھی نہیں ہوگا، کشمکش میں انجائنا ہوجاتاہے۔ آج کل سترفی صد دل کے امراض بدنظری سے ہورہے ہیں۔ جس دن سے آپ نے نیت کرلی کہ واﷲ! آج سے نہیں دیکھنا ہے ، کتنا ہی حسین ہو اپنی نظر کو نیچی رکھناہے، دیکھیے کیا چین ملتا ہے۔ آپ کے ارادہ کا نقطۂ آغاز آپ کے چین اور آپ کے عیش کا نقطۂ آغاز ہوگا۔ اتنا مزہ آئے گا کہ جس کو آپ بیان نہیں کرسکتے، کوئی بھی ہو، چاہے تاجرطبقہ ہو، ملازم ہو، سروس مین ہو۔ ہرشخص عمل کرکے دیکھ لے، نظر بچالے اور دل بچالے، پھر خود دیکھے گا کہ کس طرح چین سے رہتاہے۔ پس اپنے ناجائز ارمانوں کا خون کرو، جب ارمان نہ رہیں گے اور حسن پر بڑھاپا آجائے گا تب تو ہندو، یہودی، عیسائی بھی نہیں دیکھتا تو تم میں اور اس میں کیا فرق ہوا۔ مومنِ کامل وہی ہے کہ لباس جیسا ہو اس کا عمل بھی ویسا ہی ہو۔ عین جوانی میں، معشوق کی عین جوانی میں مومن کامل اس کو نہیں دیکھتا، ہمت کرو، ہمت کرو، ہمت ہے بس چور نہ بنو۔ اﷲکو کیا منہ دکھاؤ گے؟ ہمت ہے، اﷲ نے نہ دیکھنے کی ہمت دی ہے پھر ہمت چوری کیوں کرتے ہو۔بدنظری سے بچنے کا حکم یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِھِمْ قرآن پاک کا حکم ہے اگر نہیں مانو گے تو اﷲ گردن مروڑدے گا، اﷲتعالیٰ کے عذاب کو کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔ اور بخاری شریف کی حدیث میں بدنظری کو آنکھوں کا زِنا فرمایا تو اے کم بختو! تم