ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
مل رہی ہے جو تم کو سور اور کتا بنا سکتاہے، جو چاہے سو کرسکتاہے اس کے بعد غَفُوْرُ فرمایا کہ دیکھو اتنے بڑے صاحبِ قدرت کی معافی کی تم قدر کرلو اس لیے اﷲتعالیٰ نے اپنی صفتِ عزیز کو صفتِ مغفرت پر مقدم کیا۔ کیا شان ہے کلام اﷲکی!بس میری تقریر ختم۔ اے اﷲمیری فریاد سن لے۔ اے اﷲ! میں مسافر ہوں اور بیمار بھی ہوں: دُعَاءُ الْمَرِیْضِ کَدُعَاءِ الْمَلٰئِکَۃِ ؎ مریض کی دعا مثل فرشتوں کی دعا کے ہوتی ہے اور مسافر بھی ہوں، پردیس میں ہوں،اے اﷲ! میرا سفر قبول فرمالے، اﷲتعالیٰ نے اپنے ایک خزانہ کی خبردی ہے، اگر اﷲتعالیٰ خزانہ نہ دینا چاہتا تو اس خزانہ سے خبردار ہی نہ کرتا، ہم لوگوں کو کیا خبرتھی مگر اﷲنے اپنے خزانہ کی خبر خود دی ہے کہ اَللہُ یَجۡتَبِیۡۤ اِلَیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ؎ اﷲجس کو چاہتاہے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے او ر چاہنے کی اﷲ نے کوئی شرط نہیں لگائی کہ کالا ہویا گورا ہو، خوبصورت ہویا بدصورت ہو اﷲتعالیٰ جس کو چاہے اپنا بنالے، اپنی طرف کھینچ لے تو اس صفت کا ذکر قرآن میں فرمایا، اے اﷲ! میں آپ کی اس صفت کو پیش کرتاہوں کہ آپ نے کوئی شرط نہیں لگائی، بس اپنی مشیت اپنے چاہنے کی شرط لگائی کہ ہم جس کو چاہ لیں، اپنا بنالیں تو اے اﷲ! ہم لوگوں کو اپنا بنا لیجیے، اﷲ والا بنادیجیے، اﷲ والا بنادیجیے اور جذب فرمالیجیے، آپ جس کو جذب کرتے ہیں اس کو کوئی کھینچ نہیں سکتا، کوئی اپنا نہیں بناسکتا ہے، اﷲ جس کو کھینچ لے ساری دنیا عاجز ہوجائے گی، تمام دنیا کی گمراہ کن ایجنسیاں کوشش میں لگ جائیں کہ اس کو بہکادیں تونہیں بہکاسکتے،جو اﷲکا کھینچا ہوا ہو اس کو کوئی کھینچ نہیں سکتا، اﷲتعالیٰ اپنی رحمت سے ہمیں اپنا بنالے، اﷲوالا بنادے، دنیا وآخرت دونوں ہماری بنادے اور میری دعا کو قبول کرلے اور میں اور میری اولاد اور میرے متعلقین کو اپنا بنالے اور آپ سب کواپنا بنالے اور آپ سب کے متعلقین کو بھی اپنا بنالے۔ وَ اٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ------------------------------