ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
شفقت و محبت ہے کہ خالق ہو کر اتقوااللہ فرما کر پیغامِ دوستی دے رہے ہیں کہ تم تو پہل نہیں کرسکتے تھے کیوں کہ تمہارے خواب و خیال اور وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا لیکن ہمارا کرم اس بات کا متقاضی ہوا کہ ہم تمہیں اپنا دوست کہیں۔ اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرو، گناہوں سے بچو، نافرمانی سے بچو تو ہم تم کو صرف گناہ چھوڑنے پر اپنا تاجِ ولایت عطا کردیں گے، ہم یہ بھی نہیں کہتے کہ تم لمبے چوڑے وظیفے پڑھو بس صرف فرض، واجب ،سنت مؤکدہ ادا کرلو باقی بس گناہ سے بچو، میری نافرمانی نہ کرو تو تم میرے دوست ہو کیوں کہ میرے نافرمان میرے ولی نہیں ہوسکتے۔ اگر میرا ولی بننا ہے تو بس گناہوں کو چھوڑنا ہے۔ کوئی انسان اس کو سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہم اﷲ کے دوست بھی بن سکتے ہیں لیکن قرآنِ پاک میں خود اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ میرا کوئی ولی نہیں ہے لیکن صرف وہ بندے جو گناہ نہیں کرتے ،تم ہمارے دوست بن جاؤ گے جب گناہ چھوڑ دو گے۔ یاد رکھو چاہے رات بھر عبادت کرو، چاہے کتنی ہی نفلیں پڑھو، کتنے ہی وظیفے پڑھو، مگر عبادت سے تم میرے ولی نہیں بن سکتے ہو جب تک کہ گناہ نہ چھوڑ دو۔ مجھے تعجب ہے کہ گناہ تمہیں کیوں پسند ہے جبکہ طبعی طور پر گناہ غیر شریفانہ حرکت ہے۔ کوئی گناہ ایسا نہیں ہے جو شریفانہ ہو، کوئی گناہ ایسا نہیں ہے کہ جو شرافت سے کچھ بھی تعلق رکھتا ہو۔ جتنے گناہ ہیں، اﷲ کی جتنی نافرمانی ہے سب شرافت کے خلاف ہے۔ وہ شخص غیر شریفانہ طبیعت رکھتا ہے جو گناہ کرتا ہے، جو بے حیائی کا کام کرتا ہے، بے غیرتی سے منہ کالا کرتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے اپنی دوستی کو بہت آسان کردیا۔ یہ نہیں فرمایا کہ آدھی رات کو سمندر میں جاؤ اور آدھی کمر تک پانی میں گھس کر اور ایک ٹانگ اٹھا کر عبادت کرو، پھر ہمارے ولی بنو گے، یہ کچھ نہیں کرنا ہے۔ بس فرمایا کہ صرف گناہ چھوڑ دو، ہماری وِلایت کا تاج تمہارے سر پر رکھ دیا جائے گا اور گناہ وہ چیز ہے جو چھوڑنے ہی کی ہے۔ بس جو چیز چھوڑنے کی ہے اسی کو تو ہم بھی کہتے ہیں کہ چھوڑ دو، مثلاً اگر تمہاری ماں بہن کے ساتھ، تمہاری خالہ پھوپھی کے ساتھ یا تمہاری لڑکی اور لڑکے کے ساتھ کوئی بدفعلی کرنا چاہے اور تم سے پوچھا جائے تو کیا اجازت دوگے؟ غیرت اور شرافت اجازت نہیں دے گی۔ بس یہی بات تو اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو تم چاہتے ہو وہی میں چاہتا ہوں، جو تم چاہتے ہو وہی ہماری بھی مرضی ہے کہ تم شرافت سے رہو، عزت سے رہو، آبرو سے