ارشادات درد دل |
ہم نوٹ : |
|
بھی اﷲ کی نشانی ہے، یہ درخت بھی اﷲ کی نشانی ہے اور یہ گھاس بھی جس پر بیٹھے ہیں ؎ ہر گیا ہے کہ از زمیں روید وحدہ لا شریک لہ گوید یہ گھاس وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ کہتی ہے، پہلے زمین سے پودا نکلتا ہے پھر اس میں شاخیں نکلتی ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنی نشانیوں کے صدقہ میں اس توفیق کے صدقہ میں کہ یہاں جنگل میں آکر اپنی یاد کی توفیق دی یا اﷲ! اپنی رحمت سے ہمیں بدنگاہی کرنے سے اتنی نفرت دے دے کہ ہم اسے پیشاب پاخانے سے زیادہ بدتر سمجھیں، جیسے پیشاب پینے سے اور پاخانہ کھانے سے آدمی کو نفرت ہوتی ہے اتنی ہم کو بدنگاہی سے نفرت ہوجائے اور اللہ تعالیٰ ہمارے ایمانوں کو نسبتِ اولیائے صدیقین عطافرما دے کہ چوبیس گھنٹوں میں ایک سیکنڈ بھی تیری نافرمانی میں نہ گزرے اور عافیتِ دارین عطا فرمادے، ہم کو بھی، ہمارے متعلقین کو بھی اور جو غیر حاضر ہیں، یہاں موجود نہیں ہیں ان کو بھی اے اللہ آپ اپنی قدرت سے یاد رکھیے، ان کو بھولیے نہیں، ان کو فراموش نہ کیجیے، ان کو بھی شامل رکھیے اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ کُلَّ خَیْرٍ لِّکُلِّ مُسْلِمٍ وَّمُسْلِمَۃٍ اے اللہ! ہر خیر ہر مسلمان مرد کو،ہر مسلمان عورت کو نصیب فرما، جن لوگوں کی بیٹیوں کی شادیاں نہیں ہوئی ہیں ان کو صحیح رشتہ عطا فرما ، ہم لوگوں کو توفیق نصیب فرمادے بد نگاہی سے بچنے کی اور جن گناہوں کی عادت پڑی ہوئی ہے ان سے بھی بچنے کی توفیق عطا فرما، اے اللہ! حماقتوں کے قہر سے ہم کو نجات عطا فرما اور ہر گناہ سے چھوٹا ہو یا بڑا حفاظت عطا فرما۔ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍوَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ جب حضرت والا پارک سے روانہ ہونے لگے تو جو انگریز مچھلیاں پکڑرہے تھے وہ پھر آئے اور آکر ہمارے ایک ساتھی سے حضرت والا کے لیے پوچھا کہ کیا یہ آپ لوگوں کے Priestہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں اور دریافت کیا کہ یہ کیوں پوچھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم تین گھنٹے سے یہاں جال لگائے بیٹھے تھے، ایک مچھلی بھی نہیں آ رہی تھی اور نہ درختوں پر یہاں کوئی پرندہ تھا۔ جب سے یہ (حضرت والا) آئے ہیں مچھلیاں اتنی تیز رفتاری سے آ رہی ہیں کہ ہمارے جھولے بھر گئے اور درختوں پر اتنے سارے پرندے نہ جانے کہاں سے آگئے جبکہ پہلے ایک بھی پرندہ نہیں تھا۔