اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
احتلام سے محفوظ رہے گا۔ آسیب دور کرنے کے لیے: پوری سورۂ جن (پارہ: ۲۹) خاصیت: جس پر آسیب آتا ہو اس پر ایک مرتبہ پڑھ کر دم کردے یا لکھ کر بازو پر باندھ دے تو ان شاء اللہ تعالیٰ جاتا رہے گا۔ کشائشِ رزق کے لیے: پوری سورۂ مزمل (پارہ: ۲۹) خاصیت: کشائشِ رزق کے لیے بہت ہی مفید ہے، اس کی ترکیب یہ ہے ایک چلہ تک ہر روز وقت معین پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے، پھر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یا مغنی پڑھے، بعدہ گیارہ مرتبہ سورہ مزمل کو پڑھے اور آخر میں گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ لے۔ جو اس عمل کو کرے گا اللہ تعالیٰ غیب سے اس کی طرح طرح سے امداد فرمائے گا۔ عمل الٹنے سے حفاظت: پوری سورۂ {عَبَسَ} (پارہ: ۳۰) خاصیت: جو شخص کسی عمل کے وقت اس سورت کو پڑھ لے ان شا ء اللہ تعالیٰ وہ اس عمل کی رجعت سے محفوظ رہے گا۔ ولادت میں سہولت کے لیے: {اِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ O وَاَذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّتْO وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْO وَاَلْقَتْ مَا فِیْھَا وَتَخَلَّتْO}1 خاصیت: ان آیتوں کو لکھ کر ولادت کی آسانی کے لیے بائیں ران میں باندھ دے، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت آسانی سے ولادت ہوگی، مگر بعد ولادت تعویذ کو فوراً کھول دینا چاہیے۔ اور اسی عورت کے سر کے بال کی دھونی مقامِ خاص پر دینا مفیدِ ولادت ہے۔ بصارت کی کمی کے لیے: پوری سورۂ {اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ} (پارہ: ۳۰) خاصیت: جو شخص وضو کے بعد آسمان کی طرف نظر کرکے ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی بصارت