اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تعویذات مفید عام ناظرینِ کتابِ ہذا کی خدمت مبارک میں التماس ہے کہ بعض تعویذات ودعا جناب حافظ محمد عبد اللہ صاحب امام مسجد کانپور کو جامع کمالاتِ صوری ومعنوی حضرت مولانا حاجی حافظ سید شاہ محمد عبد الحق صاحب نور اللہ مرقدہٗ خلف اکبر قطب زماں حضرت شاہ غلام رسول صاحب رسول نما سے ونیز بعض بزرگانِ دین سے ملے تھے ۔ جناب حافظ صاحب نے اس کے چھاپنے کی اجازت عام کردی ہے، تاکہ جمیع حضرات اس سے فائدہ اٹھائیں، لیکن یہ عرض ہے کہ کوئی صاحب اس کے ذریعہ سے دنیا کا کمانا اختیار نہ کریں اور خلافِ شرع کوئی کام عمل میں نہ لائیں۔ طالبانِ معاش ومعاد بہت مجرب پائیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ۔۱۔ چیچک کے لیے: از حضرت مولانا ؒ ، تعویذ چیچک۔ اس کو لکھ کر تعویذ بنا کر موم جامہ کرکے بچے کے گلے میں ڈال دے اور سات گنڈے کوڑی تعویذ لینے والا خیرات کردے، وہ یہ ہے: