اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اعمالِ قرآنی حصہ دوم ملقب بہ خواص فرقانیزیادتی جاہ ومنزلت: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم خاصیت: شیخ ابوبکر سراج نے بعض صالحین سے نقل کیا ہے کہ جو شخص بسم اللہ کو ۶۲۵ بار لکھ کر اپنے پاس رکھے تو لوگوں کے دلوں میں اس کی ہیبت پیدا ہوگی اور کوئی شخص اس کو ضرر نہ پہنچا سکے گا۔ تجربہ سے صحیح نکلا۔برائے حاجت روائی: بسم اللہ کو بارہ ہزار دفعہ اس طرح پڑھے کہ جب ایک ہزار ہوجائے دو رکعت پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کرے، پھر