اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
دشمن ظالم کی تباہی اور خرابی کے لیے محرم کے اول سنیچر کے روز آفتاب نکلنے کے قبل سات جگہوں سے ایک ایک جگہ مٹھی خاک لے: مسجد غیر آباد ، بقعہ غیر آباد، مکان خالی، حمام غیر آباد، پژاوہ غیر آباد، جس مکان میں نمازِ جنازہ ہو، چوراہہ۔ اور ہر مٹھی پر سات سات مرتبہ یہ آیتیں پڑھے اور اپنے مطلب کا تصور رکھے، پھر سب خاکیں ملاکر اس کے گھر یا باغ یا شہر میں ڈال دے، سات ہفتہ تک اسی طرح کرے، اذنِ شرعی کی یہاں بھی حاجت ہے۔برائے ترقی درخت وپھل: {وَاضْرِبْ لَھُمْ مَّثَلاً رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِھِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّحَفَفْنٰھُمَا بِنَخْلٍ وَّجَعَلْنَا بَیْنَھُمَا زَرْعًاO کِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُکُلَھَا وَلَمْ تَظْلِمْ مِّنْہُ شَیْئًالا وَّفَجَّرْنَا خِلٰلَھُمَا نَھَرًاO}3 جو شخص یہ آیتیں جمعہ کے روز چوتھی ساعت میں مٹی کی بارہ ٹھیکریوں پر تانبے کے قلم سے لکھ کر برگِ صفصاف اور تخمِ بکائن کی دھونی دے کر وہ ٹھیکریاں کنویں میں ڈال دے جس درخت کو اس کا پانی دیا جائے گا خیر وبرکت زیادہ ہوگی۔موذی دشمن کو تباہ کرنے کے لیے: {قَالَ لَہٗ صَاحِبُہٗ وَھُوَ یُحَاوِرُہٗٓ اَکَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَکَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَۃٍ ثُمَّ سَوّٰئکَ رَجُلًاO لٰکِنَّاْ ھُوَ اللّٰہُ رَبِّیْ وَلَآ اُشْرِکُ بِرَبِّیْٓ اَحَدًاO}1 جو شخص موذی کو تباہ کرنا چاہے پنج شنبہ اور جمعہ کو روزہ رکھے، جب شنبہ کی شب نصف ہو ایک پرانی کنگھی پر جو کوڑے پر سے اٹھائی گئی ہو اس آیت کو لکھے اور کسی راہب کے کرتہ کے کپڑے میں لپیٹ کر اس شخص کے رہنے کی جگہ دفن کرے۔برائے خیر وبرکت ونیک خواب وغیرہ: سورۂ مریم2، اس کو لکھ کر شیشہ کے گلاس میں رکھ کر اپنے گھر میں رکھنے سے خیرو برکت زیادہ ہو اور خوشی کے خواب نظر آئیں، اور جو شخص اس کے پاس سوئے وہ بھی اچھے خواب دیکھے، اور جو لکھ کر مکان کی دیوار میں لگائے سب آفات سے حفاظت رہے، اور جو خوف زدہ پی لیوے تو خوف جاتا رہے۔برائے قرارِ حمل: {وَاِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآئِ یْ وَکَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا فَھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ وَلِیًّاO یَّرِثُنِیْ وَیَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَق وَاجْعَلْہُ رَبِّ رَضِیًّاO ٰیزَکَرِیَّآ اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلٰمِ نِ اسْمُہٗ یَحْیٰی لَمْ نَجْعَلْ لَّہٗ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّاO قَالَ رَبِّ اَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّکَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا وَّقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْکِبَرِ عِتِیًّاO قَالَ کَذٰلِکَج قَالَ رَبُّکَ ھُوَ عَلَیَّ ھَیِّنٌ وَّقَدْ خَلَقْتُکَ مِنْ قَبْلُ وَلَمْ تَکُ شَیْئًاO قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْٓ اٰیَۃًط قَالَ اٰیَتُکَ اَلَّا تُکَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّاO فَخَرَجَ عَلٰی قَوْمِہٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰٓی اِلَیْھِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُکْرَۃً وَّعَشِیًّاO ٰییَحْیٰی خُذِ الْکِتٰبَ بِقُوَّۃٍط وَاٰتَیْنٰہُ الْحُکْمَ