اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بھاگنے کی عادت چھڑانا: {یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْاقف وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَO}2 اس آیت کو روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر جس شخص کو بھاگنے کی عادت ہو، یا جس عورت کو نافرمانی اور سرکشی کی عادت ہو، اس کو کھلا دینے سے وہ عادت جاتی رہتی ہے۔حفاظتِ مال: اپنے رومال وغیرہ کے کونہ پر سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص اور معوذتین اور {قُلْ یٰٓاَ یُّہَا الْکٰفِرُوْن} ہر سورت تین بار اور سورۂ طارق ایک بار اور سورۂ والضحیٰ تین بار پڑھ کر اس میں گرہ لگادیں، ان شاء اللہ تعالیٰ جانے نہ پائے گا۔دفعِ درد سر: برائے دردِ سر، آخری جمعہ رمضان میں یہ آیت لکھ کر رکھ لے، وقت ضرورت کام میں لائے: {اَلَمْ تَرَ اِلٰی رَبِّکَ کَیْفَ مَدَّ الظِّلَّج وَلَوْشَآئَ لَجَعَلَہٗ سَاکِنًاج ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَیْہِ دَلِیْلاًO ثُمَّ قَبَضْنٰہُ اِلَیْنَا قَبْضًا یَّسِیْرًاO}3برائے دردِ شقیقہ: یہ آیت پڑھ کر دم کریں: {قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِط قُلِ اللّٰہُط قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِہٖٓ اَوْلِیَآئَ لَا یَمْلِکُوْنَ لِاَنْفُسِھِمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّاط}4دفعِ وجعِ قلب: {وَنَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِہِمْ مِنْ غِلٍّ}1 اس آیت کو مٹی کے کورے برتن پر زعفران وگلاب سے لکھ کر پاک پانی سے دھو کر پئے دردِ قلب زائل ہوجائے۔دفعِ نکسیر: {وَقِیْلَ ٰٓیاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآئَ کِ وَیٰسَمَآئُ اَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآئُ وَقُضِیَ الْاَمْرُ}2 {وَقِیْلَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO}3 {فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُج وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُO}4 کتان کے کپڑے پر لکھ کر ہاتھ پر باندھو۔