اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حصولِ مال: مَالِکُ الْمُلْکِ خاصیت: اس پر مداومت کرے تو مال وتونگری حاصل ہو۔ عزت وبزرگی:ذُوْ الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ خاصیت: اس کے ذکر کرنے سے عزت وبزرگی حاصل ہو۔دفعِ وسوسہ: اَلْمُقْسِطُ خاصیت: اس کی مداومت سے عبادت میں وسوسہ نہ آئے۔اجتماع باحباب وحصولِ مراد دست یابی گم شدہ: اَلْجَامِعُ خاصیت: اس کی مداومت سے اپنے مقاصد واحباب سے مجتمع رہے، اور جس کی کوئی چیز گم ہوجائے اس کو پڑھے تو مل جائے۔دفعِ مرض وبلا: اَلْغَنِيُّ خاصیت: کسی مرض میں یا بلا کے وقت پڑھا کرے تو وہ دفع ہو۔غنا ومحبتِ زوجہ: اَلْمُغْنِيْ خاصیت: ہر روز ہزار بار پڑھے تو تونگری حاصل ہو، اور اگر مشغولیٔ جماع کے وقت خیال سے پڑھے تو بیوی اس سے محبت کرنے لگے۔