اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کر اس پانی میں ملا کر خوب باریک پیسے حتیٰ کہ وہ باریک سرمہ ہوجائے، اور رات کے وقت پیسا کرے، تاکہ اس پر دھوپ نہ پڑے، جب وہ سرمہ بن جائے کانچ کی شیشی میں رکھ کر اور آبنوس کی سلائی سے اس کا استعمال اس طرح کرے کہ اول جمعرات کے دن روزہ رکھے، جب نصف شب کا وقت ہو درود شریف پڑھے اور آیاتِ موصوفہ ستر بار پڑھے، پھر اسی سلائی سے دونوں آنکھوںمیں تین تین سلائی اس سرمہ کی لگائے اور داہنی آنکھ میں پہلے لگائے، اسی طرح سات رات تک کرے کہ دن میں روزہ رکھے اور رات کو درود شریف واستغفار وآیات پڑھے اور سرمے لگائے، اس شخص کو جو کچھ اشخاص روحانیہ نظر آئیں گے، ان سے جو کچھ پوچھنا ہو پوچھے، وہ اس کے سوال کا جواب دیں گے۔درستیٔ سامانِ دنیا وآخرت: الملک حروف جدا جدا اس طرح لکھے ا ، ل، م، ل، ک اور ہر روز درمیان کے حرف یعنی میم کو چالیس بار یہ آیت پڑھتا ہوا دیکھے، اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت کے سامان اس کے لیے درست فرمادیں اور سب حاجتیں پوری فرمادیں۔حفاظتِ حمل: {اِذْ قَالَتِ امْرَاَتُ عِمْرٰنَ رَبِّ اِنِّیْ نَذَرْتُ لَکَ مَا فِیْ بَطْنِیْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّیْج اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُO فَلَمَّا وَضَعَتْہَا قَالَتْ رَبِّ اِنِّیْ وَضَعْتُھَآ اُنْثٰیط وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْط وَلَیْسَ الذَّکَرُ کَالْاُنْثٰیج وَاِنِّیْ سَمَّیْتُھَا مَرْیَمَ وَاِنِّیْٓ اُعِیْذُھَا بِکَ وَذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO فَتَقَبَّلَھَا رَبُّھَا بِقَبُوْلٍ حَسَنٍ وَّاَنْبَتَھَا نَبَاتًا حَسَنًا وَّکَفَّلَھَا زَکَرِیَّاط کُلَّمَادَخَلَ عَلَیْھَا زَکَرِیَّا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِنْدَھَا رِزْقًاج قَالَ یٰمَرْیَمُ اَنّٰی لَکِ ھٰذَاط قَالَتْ ھُوَ مِنْ عِنْدِ اللّٰہِط اِنَّ اللّٰہَ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍO}1 یہ آیات حفاظتِ حمل اور بچوں کو آفات وتغیرات اور عیوب اور بد نظر سے محفوظ رکھنے کے لیے ہے، ان آیتوں کو گلاب اور زعفران سے ہرن کی جھلی پر لکھ کر حاملہ عورت کی داہنی کوکھ میں باندھ دیں، وضع حمل تک بندھا رہے، ان شاء اللہ تعالیٰ تمام آفات سے مامون رہے گا۔بچے کے رونے اور ڈرنے کا علاج اور دودھ میں زیادتی: اگر مشک وزعفران سے لکھ کر تانبے کی یا لوہے کی نلکی میں رکھ کر بچہ کے گلے میں لٹکا دیا جائے تو رونے اور ڈرنے اور بدخوابی سے حفاظت رہے اور ماں کے تھوڑے دودھ سے آسودہ ہوجائے اور اگر دودھ کم ہو تو بڑھ جائے اور بچہ کا نشو ونما خوب ہو۔تجارت میں اضافہ: