اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حصولِ مراد: اَلْمُعْطِيْ خاصیت: ہر مراد کے حاصل ہونے کے لیے مفید ہے۔ایضاً: اَلْمَانِعُ خاصیت: جو اپنی مراد تک نہ پہنچ سکے اس کو صبح وشام پڑھا کرے مراد حاصل ہو۔امن از ضرر اَلضَّارُّ خاصیت: شبِ جمعہ میںسو بار پڑھے تو ضرر سے محفوظ رہے۔حصولِ نفع: اَلنَّافِعُ خاصیت: جس چیز سے نفع حاصل کرنا ہو اس کو دل سے پڑھے۔نورانیتِ قلب: اَلنُّوْرُ خاصیت: اس کے ذکر سے نورِ قلب حاصل ہو۔فہمِ صحیح: اَلْہَادِيْ خاصیت: اس کے ذکر سے یا لکھ کر پاس رکھنے سے بصیرت اور فہمِ صحیح پیدا ہو، اہلِ حکومت کے لیے بھی مناسب ہے۔