اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے حصولِ خیر ودفعِ گرسنگی: سورۂ اخلاص، جو شخص اس کو پڑھا کرے ہر قسم کی خیر حاصل ہو اور ہر قسم کے شر سے محفوظ رہے، اور جو بھوک میں پڑھے سیر ہوجائے، اور جو بکثرت یَا صَمَدُ پڑھے کھانے پینے کی چنداں حاجت نہ رہے۔دفعِ جن وموذی جانور: اگر خرگوش کی جھلی پہ لکھ کر اپنے پاس رکھے کوئی ظالم انسان اور جن اور موذی جانور اس کے پاس نہ آئے۔آسانیٔ کار: اوراد وقتِ خواب: سبحان اللّٰہ ۳۳ بار، الحمد للّٰہ ۳۳ بار اور اللّٰہ أکبر ۳۴ بار پڑھنے سے محنت کے کام آسان ہوجاتے ہیں اور بدن میں تکان نہیں ہوتا۔حفاظت از احتلام: {وَالسَّمَآئِ وَالطَّارِقِO وَمَا اَدْرٰئکَ مَا الطَّارِقُO النَّجْمُ الثَّاقِبُO اِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْھَا حَافِظٌO فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَO خُلِقَ مِنْ مَّآئٍ دَافِقٍO یَّخْرُجُ مِنْم بَیْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَآئِبِO اِنَّہٗ عَلٰی رَجْعِہٖ لَقَادِرٌO یَوْمَ تُبْلَی السَّرَآئِرُO فَمَا لَہٗ مِنْ قُوَّۃٍ وَّلَا نَاصِرٍO}1 سوتے وقت پڑھنے سے احتلام سے حفاظت رہتی ہے۔برائے نیند: {اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّط ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًاO}2پڑھنے سے نیند خوب آتی ہے: حفاظت از شیاطین: {اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِقف یُغْشِی الَّیْلَ النَّھَارَ یَطْلُبُہٗ حَثِیْثًالا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمَ مُسَخَّرٰتٍ م بِاَمْرِہٖط اَ لَا لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُط تَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَO}1 پڑھنے سے شیاطین سے محفوظ رہتا ہے۔برائے فتح بر دشمن: اعمال نصرت در حرب وغیرہ: {سَیُہْزَمُ الْجَمْعُ وَیُوَلُّوْنَ الدُّبُرَO}2