اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسافر کا اپنے ساتھیوں سے ملنا: اَلْأَوَّلُ خاصیت: اگر مسافر ہر جمعہ کوہزار بار پڑھے تو جلدی اپنے لوگوں سے آملے۔خروج ما سوا اللہ از قلب: اَلاْٰٰخِرُ خاصیت: اگر ہر روز ہزار بار پڑھے تو ما سوا اللہ دل سے نکل جائے۔نورِ ولایت: اَلْظَاہِرُ خاصیت: اگر اشراق کے وقت بکثرت پڑھے تو قلب میں نورانیت ظاہر ہو۔حصولِ انس: اَلْبَاطِنُ خاصیت: ہر روز تین سو بار ایک گھنٹہ تک اس کو پڑھے تو کیفیت انس کی حاصل ہو۔امن از رعد وبرق: اَلْوَالِيْ خاصیت: اس کی کثرت کڑک اور بجلی سے محفوظ رکھتی ہے۔رفعت ودرستی: اَلْمُتَعَالِيْ خاصیت: اس کے ذکر سے رفعت اور درستی حاصل ہو۔نشوِّ طفل در نیک بختی: اَلْبَرُّ خاصیت: اگر بچے پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کرے تو نیک بخت اٹھے۔