اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیماعمالِ قرآنی حصہ سوم دفعِ دردِ سر: قیصرِ روم نے حضرت عمرؓ کی خدمت میں شکایت دردِ سر کی عرض کی۔ آپ ؓنے ایک ٹوپی سلوا کر بھیج دی، جب تک وہ ٹوپی سر پر رہتی درد کو سکون رہتا اور جب اس کو اتارتا پھر درد ہونے لگتا، اس کو تعجب ہوا اور کھول کر دیکھا تو اس میں فقط بسم اللہ لکھی تھی۔دفعِ بخار: فقیہ محمد مازنی کو بخار ہوا، ان کے استاد فقیہ ولی عمروبن سعید عیادت کو آئے اور ایک تعویذ بخار کا دے کر چلے گئے اور یہ فرما گئے کہ اس کو دیکھنا مت، غرض اس کو باندھا بخار اسی وقت جاتا رہا۔ انھوں نے اس کو کھول کر دیکھا تو بسم اللہ لکھی تھی، ان کے اعتقاد میں سستی پیدا ہوئی، فوراً پھر بخار لوٹ آیا، انھوں نے جا کر شیخ سے عرض کیا اور اپنے فعل سے توبہ کی، انھوں نے اور تعویذ دے دیا اور خود باندھ دیا، فوراً بخار جاتا رہا۔ انھوں نے ایک سال بعد ا س کو کھول کر دیکھا تو وہی بسم اللہ تھی، اس وقت ان کا اعتقاد پختہ ہوا اور عظمت دل میں پیدا ہوئی۔دفعِ درد: سورۃ الفاتحہ درمیان سنت وفرض فجر کے اکتالیس بار پڑھ کر دم کرنے سے درد جاتا رہتا ہے، اور دوسرے امراض کے لیے بھی مفید ومجرب ہے، اور بڑی شرط یہ ہے کہ عامل ومریض دونوں خوش اعتقاد ہوں۔واپسی بخیریت از سفر: سورۂ فاتحہ مذکور پڑھنے سے مسافر بخیریت گھر لوٹ آئے۔رہائی قید: سورۂ فاتحہ ایک سو بار پڑھ کر بیڑی اور ہتھکڑی پر دم کرنے سے قیدی جلدی رہائی پائے۔پیاس کا غلبہ نہ ہونا: صبح صادق کے وقت دونوں ہاتھوں پر یہ سورت دم کرکے چہرے اور تمام بدن پر پھیرنے سے اس روز پیاس کا غلبہ نہ ہو۔برائے مشقت روزی: آخرِ شب میں اکتالیس بار سورۂ فاتحہ پڑھنے سے بے مشقت روزی ملے۔برائے حاجات: سورۂ یٰسین جس حاجت کے لیے ۴۱ بار پڑھے وہ روا ہو۔برائے بیمار وخوف زدہ وغیرہ: حارث ابن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں حدیثِ مرفوع نقل کی ہے کہ جو شخص سورۂ یٰسین پڑھے اگر خوف زدہ ہو، مامون ہوجائے، یا بیمار ہو شفا پائے، بھوکا ہو سیر ہوجائے۔حاجت روائی : دارمی نے حدیث مرفوع نقل کی ہے کہ جو شخص اس سورت کو شروع دن میں پڑھے اس کی حاجت پوری ہو۔برائے مسرت وخرمی: بعض بزرگوں سے منقول ہے کہ اس سورت کو شروع دن میں پڑھنے سے رات آنے تک خوش وخرم رہے، اور شروع رات میں پڑھنے سے دن آنے تک شاداں وفرحاں رہے۔حاجتیں پوری ہونے کے لیے: سورۂ یٰسین میں چار جگہ لفظ ’’الرحمن‘‘ آیا ہے اور تین جگہ لفظ ’’اللہ‘‘، اور اسی طرح سورۂ تبارک الذي میں، پس جو شخص سورۂ یٰسین پڑھے اور جب لفظ ’’رحمن‘‘ آئے داہنے ہاتھ کی ایک انگلی بند کرے اور جہاں لفظ ’’اللہ‘‘ آئے بائیں ہاتھ کی