اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
توفیقِ توبہ وخلاصی از ظالم: اَلتَّوَّابُ خاصیت: بعد نمازِ چاشت ۳۶۰ بار پڑھے تو توبہ کی توفیق حاصل ہو، اور اگر ظالم پر دس بار پڑھے تو اس سے خلاصی ہو۔انتقام از ظالم: اَلْمُنْتَقِمُ خاصیت: جو شخص اپنے ظالم دشمن سے انتقام نہ لے سکتا ہو تو اس کو کثرت سے پڑھے اللہ تعالیٰ اس سے انتقام لیں گے۔عفوِ ذنوب ورضا: اَلْعَفُوُّ خاصیت: بکثرت ذکر کرے تو گناہوں سے معافی اور رضائے الٰہی حاصل ہو۔غصہ کم کرنے کے لیے: اَلْرَّؤُوْفُ خاصیت: اپنے غصہ کے وقت یا دوسرے شخص کے غصہ کے وقت دس بار اس کو پڑھے اور دس بار درود شریف تو غصہ کو سکون ہوجائے۔