اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ۔ تنبیہ ضروری: مگر اس دولت کے حاصل ہونے کی بڑ ی شرط قلب کا شوق سے پر ہونا اور ظاہر ی وباطنی گناہوں سے بچناہے۔(فضائل درود وسلام) نماز، روزے وغیرہ فرائض میں کوتاہی کرنے والے اور حرام وناجائز کے معاملے میں بے پروائی کرنے والوں کو صرف الفاظ پڑھنے سے یہ دولت حاصل نہیں ہوگی۔ الا ماشا ء اللہ عالمِ بیداری میں زیارت شیخ عبد الوہاب شعرانی ؒ نے چند بزرگوں کی حکایات لکھی ہیں کہ ان کو بارہا رسولِ کریمﷺ کی زیارت بے داری میں کھلی آنکھوں ہوئی ہے۔ شیخ جلال الدین سیوطی ؒ صاحبِ ’’جلالین‘‘ کو ۳۵ مرتبہ یہ دولتِ عظمیٰ بیداری میں نصیب ہوئی، ان بزرگوں سے اس کا سبب پوچھا گیا تو بتلایا کہ درود شریف کی کثرت اس کا سبب ہے۔ (انتہی) مگر یہ ظاہر ہے کہ اس مقامِ بلند تک پہنچنے کے لیے نرا زبانی جمع خرچ کافی نہیں ، دل میں رسولِ کریمﷺ کی پوری محبت اور زیارت کا شوق ہونا اور ظاہری وباطنی گناہوں سے بچنا ضروری ہے، جیسا کہ ان حضرات کا حال تھا، اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ نعمتِ عظمیٰ اپنے فضل سے بطفیل حضرت محمد مصطفی ﷺنصیب فرمائیں۔ اَللّٰہُمّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ أَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ بِعَدَدِ کُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّکَ۔ بندہ محمد شفیع عفا اللہ عنہ برکتِ اسم’’محمد‘‘: اس وقت کتاب کا حوالہ یا د نہیں، مگر متقدمین علمامیں سے کسی نے لکھا ہے اور میرا تجربہ ہے کہ جب بچہ پیٹ میں ہو اس وقت اس کا نام محمد رکھ دیا جائے تو وہ بچہ لڑکا ہوگا۔