اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دفعِ سحر ونظرِ بد وحفاظت بچہ وغیرہ: المعوذتین7، ہر قسم کے درد، بیماری اور سحر ونظرِ بد وغیرہ کے لیے پڑھنا اور دم کرنا اور لکھ کر باندھنا مفید ہے اور سوتے وقت پڑھنے سے ہر قسم کی آفت سے محفوظ رہے۔ اور اگر اس کو لکھ کر بچوں کے باندھ دے تو ام الصبیان وغیرہ سے حفاظت رہے اور اگر حاکم کے رو برو جانے کے وقت پڑھ لے تو اس کے شر سے محفوظ رہے۔ حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ، وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلیٰ خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ أَکْرَمُ دَلِیْلٍ إِِلیٰ أَقْوَمِ سَبِیْلٍ وَاٰلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ أَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔