اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پوری سورۂ {اِذَا زُلْزِلَتِ} (پارہ: ۳۰) خاصیت: حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو شخص اس سورۃ کو ایک بار پڑھ لے گا تو اس کو آدھے قرآن پاک پڑھنے کا ثواب ملے گا۔مقبروں پر پڑھنے کی دعا: پوری سورۂ {اَلْہٰکُمُ التَّکَاثُرُOلا} (پارہ: ۳۰) خاصیت: مقابر میں جاکر اس سورت کو پڑھنا مسنون ہے۔رسو ل اللہﷺ کا معمول: پوری سورۂ {قُلْ یٰاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَOلا} (پارہ: ۳۰) خاصیت: رسولِ مقبولﷺ صبح کی نماز کی سنت اور مغرب کی نماز کی سنت کی اول رکعت میں{قُلْ یٰاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَOلا}1 اور دوسری میں{قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدOج}2 ہمیشہ پڑھا کرتے تھے۔تہائی قرآن کا ثواب: پوری سورۂ اخلاص (پارہ: ۳۰) خاصیت: حدیث شریف میں ہے کہ جس شخص نے اس سورت کو ایک دفعہ پڑھا اس کو تہائی قرآن کا ثواب ملے گا۔بخارسے نجات: پوری سورۂ فاتحہ (پارہ: ۱) خاصیت: پنبہ گرفتہ اول صلوٰۃ یازدہ بار خواندہ سبع مثانی، ہفت بار خواندہ دم کند ودر اذنِ راست بنہد۔ بعدہٗ بر پنبہ دیگر پنج بار خواندہ دم نمودہ در اُذن چپ بنہد۔ پس یازدہ بار صلوٰۃ بخواند روز دو میں ہماں وقت کہ پنبہ نہادہ است یمین را یسار ویسار را یمین کند حمی یعنی بخار دفع شود۔ واللّٰہ أعلم بالصواب