اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اچھی ہوجائے۔برائے اولادِ نرینہ: شروع مہینہ حمل میں اگر عورت کی داہنی پسلی پر یہ سورت لکھ دیں تو ان شاء اللہ تعالیٰ اولادِ نرینہ پیدا ہو۔حفاظتِ کھانا: سورۃ الغاشیہ6، اس کو کھانے پر دم کرنے سے اس کے ضرر سے محفوظ رہے اور درد پر پڑھنے سے سکون ہو۔نیک بچہ پیدا ہونے کے لیے: سورۃ الفجر7، اس کو وسطِ شب میں پڑھ کر جماع کرنے سے نیک بخش اولاد پیدا ہو۔موذی جانوروں سے بچہ کی حفاظت: سورۃ البلد1، اس کو ولادت کے وقت بچہ کے باندھ دینے سے ہر موذی جانور اور پیچش سے محفوظ رہے۔دفعِ مرگی وبے ہوشی وبخار: سورۃ الشمس2، مرگی والے اور بے ہوشی والے کے کان میں پڑھنا مفید ہے اور اس کا دم کیا ہوا پانی بخار والے کو نافع ہے۔واپسی گم شدہ: سورۃ والضحی3، جس کی کوئی چیز گم ہوگئی، یا کوئی بھاگ گیا ہو، اس کو سات مرتبہ پڑھنے سے وہ چیز مل جائے ۔برائے دردِ قلب: سورۃ الانشراح4، اس کو سینہ پر دم کرنے سے تنگی اور دردِ قلب کو سکون ہو۔دفعِ پتھری: اس کا دم کیا ہوا پانی پینا پتھری کو ریزہ ریزہ کرکے نکال دیتا ہے اور دردِ مثانہ کو نفع دیتا ہے۔