اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے اکرام: اَلْکَرِیْمُ خاصیت: سوتے وقت بکثرت پڑھا کرے، لوگوں کے قلب میں اس کا اکرام واقع ہو۔حفاظتِ مال وعیال: اَلْرَقِیْبُ خاصیت: اس کا ذکر کرنے سے مال وعیال محفوظ رہے، اور جس کی کوئی چیز گم ہوجائے اس کو بہت پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ مل جائے، اور اگر اسقاطِ حمل کا اندیشہ ہو توا سکو سات مرتبہ پڑھے تو ساقط نہ ہو، اور سفر کے وقت جس بال بچہ کی طرف سے فکر ہو اس کی گردن پر ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھے تو وہ مامون رہے۔برائے مقبولیت: اَلْمُجِیْبُ خاصیت: دعا کے ساتھ اس کا ذکر کرنا موجبِ قبولیت دعا ہے۔غنائے ظاہری وباطنی: اَلْوَاسِعُ خاصیت: بکثرت ذکر کرنے سے غنائے ظاہری اور باطنی حاصل ہو اور فراخ حوصلگی وبردباری پیدا ہو۔دفعِ مصائب: اَلْحَکِیْمُ خاصیت: بکثرت ذکر کرنے سے مصائب دفع ہوں اور دروازۂ علم وحکمت کشادہ ہو۔برائے محبت: اَلْوَدُوْدُ خاصیت: اگر کھانے پر ایک ہزار بار پڑھ کر بی بی کے ساتھ کھائے تووہ محب اور فرماں بردار ہوجائے۔