اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
انگلی بند کرلے۔حتیٰ کہ ختم سورت پر داہنے ہاتھ کی چاروں انگلیاں بند ہوجائیںگی اور بائیں ہاتھ کی تین انگلیاں۔ پھر تبار ک الذي پڑھے اور لفظِ ’’رحمن‘‘ پر داہنے ہاتھ کی انگلیاں کھول دے اور لفظ ’’اللہ‘‘ پر بائیں ہاتھ کی انگلی کھول دے، اس کی تمام حاجتیں پوری ہوں اور دعائیں قبول ہوں۔مقبولیتِ دعا: آیت الکرسی جمعہ کے روز بعدِ عصر خلوت ستر بار پڑھنے سے قلب میں عجیب کیفیت پیدا ہوگی اس حالت میں جو دعا کرے قبول ہو۔برائے خیر: اور جو شخص اس کو تین سو تیرہ بار پڑھے خیر بے شمار اس کو حاصل ہو۔برائے غلبہ: اگر مقابلہ عدو کے وقت اسی کے نام کے عدد کے موافق پڑھیں غلبہ حاصل ہو۔حفاظتِ شر: سورۂ تبارک الذي اگر رؤیتِ ہلال کے وقت پڑھ لے تمام مہینہ خیریت سے گزرے اور جملہ شرور سے محفوظ رہے۔دفعِ کلنی: 1 سورۂ حشر، ایک شخص کے کان میں کلنی جس کو بعض لوگ چیچڑی کہتے ہیں گھس گئی اور بہت پریشان کیا، اس نے تھوڑا سا زم زم لے کر دس آیتیں آلِ عمران کی شروع کی اور آخر کی پانچ آیتیں سورۂ حشر کی {لَوْ اَنْزَلْنَا} سے آخر سورت تک اس پر دم کرکے پی لیا، پانی کا پیٹ میں اترنا تھا کہ وہ کلنی کان سے نکل آئی۔برائے حاجت: سورۂ واقعہ، ایک مجلس میں ۴۱ بار پڑھنے سے حاجت پوری ہو اور بالخصوص جو رزق کے متعلق ہو۔برائے غلبہ دشمن وقضائے حاجات: سورۂ طہٰ، صبح صادق کے وقت اس کے پڑھنے سے نیا رزق ملے اور سب حاجات پوری ہوں اور لوگوں کے دل مسخر ہوں اور دشمن پر غلبہ ہو۔