اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جس کو کسی آدمی یا جن کی نظر ہو تو ایک گھڑا کنویں سے بھر کر یہ آیت پڑھ کر اس پر دم کرے اور جس کو نظر لگی ہو اس کو شب کے وقت چوراہے پر لے جا کر اس پانی سے غسل کرادے، تین شب تک اسی طرح کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ نظرِ بد جاتی رہے ۔دفعِ پسّو: پسّوؤں کے دفع کرنے کے لیے پانی پر سات مرتبہ یوں کہے کہ اے پسّوؤں! اگر تم اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو تو ہم کو مت ستاؤ۔ اور خواب گاہ کے گرد ا گرد اس پانی کو چھڑک دے، رات بھر محفوظ رہے گا۔برائے موذی جانور: {وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لِرُسُلِھِمْ لَنُخْرِجَنَّکُمْ مِّنْ اَرْضِنَآ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِیْ مِلَّتِنَاط فَاَوْحٰٓی اِلَیْھِمْ رَبُّھُمْ لَنُھْلِکَنَّ الظّٰلِمِیْنَO وَلَنُسْکِنَنَّکُمُ الْاَرْضَ مِنْم بَعْدِھِمْط ذٰلِکَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِیْ وَخَافَ وَعِیْدٍO وَاسْتَفْتَحُوْا وَخَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍO مِّنْ وَّرَآئِہٖ جَھَنَّمُ وَیُسْقٰی مِنْ مَّآئٍ صَدِیْدٍO یَّتَجَرَّعُہٗ وَلَا یَکَادُ یُسِیْغُہٗ وَیَاْتِیْہِ الْمَوْتُ مِنْ کُلِّ مَکَانٍ وَّمَا ھُوَ بِمَیِّتٍط وَمِنْ وَّرَآئِہٖ عَذَابٌ غَلِیْظٌO}1 جس کے کھیت میں کیڑا یا ٹڈی یا چوہا لگ گیا ہو تو زیتون کے چار تختوں پر سیاہی سے ان آیتوں کو بدھ کی صبح کے وقت قبل طلوعِ آفتاب لکھ کر ایک ایک گوشہ میںایک ایک تختی گاڑ دے اور گاڑتے وقت ان آیتوں کو تین بار پڑھے، ان شاء اللہ تعالیٰ سب موذی جانور دفع ہوجائیں گے۔ظالموں کی تباہی وبربادی: {وَمَثَلُ کَلِمَۃٍ خَبِیْثَۃٍ کَشَجَرَۃٍ خَبِیْثَۃِنِ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَھَا مِنْ قَرَارٍO}2 ظالموں کی خانہ ویرانی اور تباہی کے لیے بدھ کے روز مٹی کی ایک تختی مربع قبل طلوعِ آفتاب تیار کرکے، اس کو سایہ میں خشک کرکے پھر اگلے بدھ کو اس پر یہ آیت چوب برنوب کے قلم سے لکھے، پھر اس تختی کو باریک پیس کر ظالم کے گھر یا کھیت یا باغ میں چھڑک دے، اور ہفتہ کے روز ذبیحہ کے مدبوغ چمڑا پر نزولِ ماہ میں لکھ کر وہ چمڑا اس کے پینے کے پانی میں ڈال دے، وہ بیمار ہوجائے اور ہلاک ہوجائے۔ لیکن یہ مکرر یاد دلایا جاتا ہے کہ سزائے شرعی سے تجاوز جائز نہیں۔