اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دشمن سے بچنے کے لیے: سورۃ النازعات6، دشمن کے مواجہ میں اس کو پڑھنے سے اس کے ضرر سے محفوظ رہے۔برائے حفاظتِ راستہ: سورۂ عبس7، اس کو لکھ کر پاس رکھنے سے راستے کے خطرات سے مامون رہے۔تقویتِ چشم: سورۃ التکویر8، پڑ ھ کر آنکھ پر دم کرنے سے تقویتِ بصر ہو اور آشوب اور جالا دفع ہو۔رہائی قید وبخار: سورۃ الانفطار9، اس کو قیدی پڑھے تو جلدی رہائی ہو، اور اگر بخار والا اس کے پانی سے غسل کرے بخار جاتا رہے۔دفعِ دیمک: سورۃ التطفیف1، اس کو کسی ذخیرہ کی ہوئی چیز پر پڑھ دے تو دیمک وغیرہ سے محفوظ رہے۔تسکینِ نیش: سورۃ الانشقاق2، کسی نیش زدہ پر دم کرے تو سکون ہو۔بچہ کا دودھ چھڑوانا: سورۃ البروج3، جس کا دودھ چھڑوانا منظور ہو اس کو لکھ کر اس کے باندھ دے بآسانی چھوڑ دے۔حفاظت ضرر دوا: سورۃ الطارق4، دوا پر دم کرنے سے دوا کچھ نقصان نہ کرے۔کان کی گونج وبواسیر کے لیے: سورۃ الاعلیٰ5، کان جو دوئی یعنی گونج پیدا ہوجائے اس کے دم کرنے سے وہ زائل ہوجائے اور بواسیر اس کے پڑھنے سے