اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۲۔ حضرت فاروقِ اعظمؓ فرماتے ہیں کہ دعا آسمان وزمین کے درمیان معلق رہتی ہے، اوپر نہیں جاتی، جب تک اپنے نبیﷺ پر درود نہ پڑھو۔(ترمذی)مال میں برکت وزیادتی: حضرت ابو سعید خدری ؓسے روایت ہے کہ جس شخص کو یہ منظور ہو کہ میرا مال بڑھ جائے تو اس کو چاہیے کہ ان الفاظ کے ساتھ درود پڑھا کرے: اللّٰہم صل علی محمد عبدک ورسولک وعلی المؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات۔پاؤں سوجانے کا علاج: حضرت عبد اللہ ابن عباس ؒ کے پاس ایک شخص بیٹھا تھا، اس کا پاؤں سو گیا ۔ آپ نے فرمایا کہ جو شخص تجھ کو سب سے زیادہ محبوب ہو اس کا نام لے۔ اس نے کہا: ’’محمدﷺ‘‘ اسی وقت سن اترگئی۔بھولی ہوئی چیز یاد آجانا: ابو موسیٰ مدینی نے بسندِ ضعیف روایت کیا ہے کہ ارشاد فرمایا رسو ل اللہﷺ نے کہ ’’جب تم کسی چیز کو بھول جاؤ مجھ پر درود بھیجو، وہ چیز یاد آجائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ‘‘۔ (فضائل درود وسلام)خواب میں حضورﷺ کی زیارت: درود شریف کی سب سے زیادہ لذیذ اور شیریں تر خاصیت یہ ہے کہ اس کی بدولت رسولِ کریم ﷺ کی زیارت خواب میں نصیب ہوتی ہے۔ درود شریف کی کثرت سے عموماً یہ دولت حاصل ہوجاتی ہے، اور بعض درودوں کو بالخصوص بزرگوں نے آزمایا ہے۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی ؒ نے کتاب ’’ترغیب اہل السعادت‘ ‘ میں لکھا ہے کہ شبِ جمعہ میں دو رکعات نمازِ نفل پڑھے اور ہر رکعت میں گیارہ بار آیت الکرسی اور گیا رہ مرتبہ قل ہو اللہ اور بعد سلام سو بار یہ درود شریف پڑھے، ان شا ء اللہ تعالیٰ تین جمعے نہ گزرنے پائیں گے کہ زیارت نصیب ہوگی، وہ درود شریف یہ ہے: اَللّٰہُمّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَاٰلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَسَلِّمْ۔ نیز شیخ موصوف نے لکھا ہے کہ جو شخص دو رکعات نماز پڑھے، ہر رکعت میں بعد الحمد کے ۲۵ بار قل ہو اللہ اور بعد سلام کے ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھے دولتِ زیارت نصیب ہوگی ، وہ درود یہ ہے: