اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بعضے خواص حروفِ تہجی، حروف چار قسم کے ہیں: گرم، سرد، تر، خشک۔ گرم یہ ہیں: ا، ہ، ط، م، ف، ش، ذ مجموعہ اہطم فشذ ہے۔ اور سر د یہ ہے: ج، ز، ک، س، ق، ث، ظ۔ جن کا مجموعہ جز کس قثظ ہے۔ اور تر یہ ہیں: د، ح، ل، ع، ر، خ، غ۔ مجموعہ اس کا دحل عرخغ ہے۔ اور خشک یہ ہیں: ب، و، ی، ن، ص، ق، ض۔ مجموعہ ان کا بوین صقض ہے۔ طریق ان کے استعمال کا یہ ہے کہ مثلاً سردی کا دفع کرنا مقصود ہے تو سرد حروف کے مجموعہ کو اس قدر پڑھے کہ سردی دفع ہو، اسی طرح باقی حروف کو سمجھ لیا جائے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر امراض کے اسباب صحیح تشخیص ہوجائیں سردی سے یا رطوبت سے یا یبوست سے تو ان حروف سے معالجہ ہونا ممکن ہے، چوں کہ یہ حروف قرآنی بھی ہیں اس لئے اس مقام میں ان کو لکھا گیا ۔دفعِ وساوس: امام غزالی نے ایک بزرگ سے نقل کیا ہے کہ ایک بار ایک عورت پر میری نظر پڑگئی، اس سے ایسی بے چینی ہوئی کہ تمام شب نیند نہ آئی، آخر شب میںخفیف سی نیند آئی تو ایک کہنے والے نے کہا کہ یہ آیتیں پڑھ کر اپنے اوپر دم کرو: {یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَۃِج وَیُضِلُّ اللّٰہُ الظّٰلِمِیْنَ قف وَیَفْعَلُ اللّٰہُ مَا یَشَآئُO}1 {یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا زَحْفًا فَلاَ تُوَلُّوْھُمُ الْاَدْبَارَO}2 میں نے ایسا ہی کیا، پس ایسا معلوم ہوا کہ کسی نے قید سے رہا کردیا۔