اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دفعِ خارش: کسی شخص کے خارش ہوگئی تھی اور کسی تدبیر سے فائدہ نہ ہوتا تھا، ایک قافلہ کے ساتھ مکہ کو چلا اور چلنے سے عاجز ہو کر قافلہ سے پیچھے رہ گیا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مزار پر ٹھہر گیا، حضرت علی ؓ کو خواب میں دیکھا اور اپنے مرض کی شکایت عرض کی، آپ نے یہ آیت پڑھی: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ {فَکَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًاق ثُمَّ اَنْشَاْنٰہُ خَلْقًا اٰخَرَط فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَO}1 صبح کو اچھا خاصا اٹھا۔دفعِ داد: ایک تاگا لے کر اس میں یہ آیت تین بار پڑھ کر تین گرہ لگادے اور وہ تاگا مریض کے باندھ دیا جائے: {وَمَثَلُ کَلِمَۃٍ خَبِیْثَۃٍ کَشَجَرَۃٍ خَبِیْثَۃِ نِ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَھَا مِنْ قَرَارٍO}2برائے مفلوج: ابن قتیبہ نے ایک مفلوج سے نقل کیا ہے کہ میں نے زم زم کے پانی سے دوات درست کرکے اور اس سے ایک برتن میں: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اور آخر سورۂ حشر کی آیات {ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِج ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُO ھُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَO ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰیط یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج وَھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO}3 اور {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ}4 لکھ کر زم زم سے دھو کر پی لی، اللہ تعالیٰ نے شفا عطا فرمائی۔دفعِ گنجا پن: کسی گنجے پر یہ آیت پڑھ کر تھتکار دیا گیا تھا وہ اچھا ہوگیا: {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ}1