اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
ذہن اور حافظہ کے لیے: سات سو چھیاسی مرتبہ پانی پر دم کر کے طلوعِ آفتاب کے وقت پئے تو ذہن کھل جائے اور حافظہ قوی ہوجائے۔حب کے لیے: سات سو چھیاسی مرتبہ پانی پر دم کرکے جس کو پلائے اس کو گہری محبت ہوجائے (ناجائز کاموں میں استعمال کرے گا تو وبال کا خطرہ ہے)۔حفاظتِ اولاد: جس عورت کے بچے زندہ نہ رہتے ہوں بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کو اکسٹھ مرتبہ لکھ کر تعویذ بنا کر اپنے پاس رکھے تو بچے محفوظ رہیں گے، مجرب ہے۔کھیتی کی حفاظت اور برکت کے لیے: ایک سو ایک مرتبہ کاغذ پر لکھ کر کھیت میں دفن کردے تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے اور اس میں برکت ہو۔حکام کے لیے: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کسی کاغذ پر پانچ سو مرتبہ لکھے اور اس پر ڈیڑھ سو مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھے، پھر اس تعویذ کو اپنے پاس رکھے تو حکام مہربان ہوجائیںاور ظالم کے شر سے محفوظ رہے۔دردِ سر کے لیے: اکیس مرتبہ لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پر باندھ دیں تو دردِ سر جاتا رہے۔ بسم اللہ کی خاصیات اور برکات بہت زیادہ ہیں، ان میں سے چند بقدرِ ضرورت لکھی گئی۔ واللّٰہ المستعان وعلیہ التکلان۔درود شریف کے بعض خواص: سیدی حکیم الامت حضرت مولانا تھانوی ؒ نے اپنی کتاب’’زاد السعید‘‘ میں درود شریف کی بعض خصوصیات اور دینی اور دنیوی مقاصد کے حصول میںاس کی برکات مستند روایات سے نقل فرمائی ہیں، اخیر میں لکھی جاتی ہیں۔قبولیتِ دعا: ۱۔ حضرت علی مرتضیٰ ؓفرماتے ہیں کہ تمام دعائیں رکی رہتی ہیں جب تک محمدﷺ اور آپ کی آل پر درود نہ پڑھو۔ (معجم اوسط، طبرانی)