اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{وَنَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِھِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھِمُ الْاَنْھٰرُج وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھَدٰئنَا لِھَذَاقف وَمَا کُنَّا لِنَھْتَدِیَ لَوْلَآ اَنْ ھَدٰئنَا اللّٰہُج لَقَدْ جَآئَ تْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّط وَنُوْدُوْٓا اَنْ تِلْکُمُ الْجَنَّۃُ اُوْرِثْتُمُوْھَا بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَO}1 نو تراشیدہ قلم سے مٹھائی پر لکھ کر جن لوگوں میں بغض وعداوت ونا اتفاقی ہو، ان کو کھلانے سے الفت ومحبت واتفاق پیدا ہوجائے، اسی طرح خرما، یا انجیر، یا بیرپر لکھ کر کھلانے سے بھی اثر ہوتا ہے۔شفا از وجعِ قلب: آیتِ مذکورہ مٹی کے کورے برتن پر جب وہ آوا سے تازہ نکلا ہو۔حفاظت وبرکت درختاں: {وَھُوَ الَّذِیْ یُرْسِلُ الرِّیٰحَ بُشْرًام بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِہٖط حَتّیٰٓ اِذَآ اَقَلَّتْ سَحَابًا ثِقَالًا سُقْنٰہُ لِبَلَدٍ مَّیِّتٍ فَاَنْزَلْنَا بِہِ الْمَآئَ فَاَخْرَجْنَا بِہٖ مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِط کَذٰلِکَ نُخْرِجُ الْمَوْتٰی لَعَلَّکُمْ تَذَکَّرُوْنَO وَالْبَلَدُ الطَّیِّبُ یَخْرُجُ نَبَاتُہٗ بِاِذْنِ رَبِّہٖج وَالَّذِیْ خَبُثَ لَا یَخْرُجُ اِلَّا نَکِدًاط کَذٰلِکَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّشْکُرُوْنَO}2 یہ آیات درخت کو ہر قسم کے آفات: کیڑا اور تعفن اور ملخ اور چوہا اور موذی جانوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے مفید ہے۔ زیتون کی چوب پر آبِ سیب اور زعفران اور عرقِ انگور سے لکھ کر آبِ انگور سے دھو کر تھوڑا سا درخت کی جڑ میں چھوڑدیں اور اوپر سے خالص پانی بھر دیں، ان شاء اللہ تعالیٰ اس درخت کی حالت درست ہوجائے گی۔موذی جانوروں سے حفاظت: {اَفَاَمِنَ اَھْلُ الْقُرٰٓی اَنْ یَّاْتِیَھُمْ بَاْسُنَا بَیَاتًا وَّھُمْ نَآئِمُوْنَOط اَوَ اَمِنَ اَھْلُ الْقُرٰٓی اَنْ یَّاْتِیَھُمْ بَاْسُنَا ضُحًی وَّھُمْ یَلْعَبُوْنَO اَفَاَمِنُوْا مَکْرَ اللّٰہِج فَلاَ یَاْمَنُ مَکْرَ اللّٰہِ اِلَّا الْقَوْمُ الْخٰسِرُوْنَO}3 محرم کی پہلی تاریخ میں اس کو کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر وہ پانی جس گھر کے گوشوں میں چھڑک دیا جائے وہ سانپ اور بچھو اور موذی جانوروں سے سلامت رہے۔جنت میں داخل ہونے کی بشارت: