اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے حفظ چیچک: اور میں نے حضرت والد صاحب سے سنا، فرماتے تھے کہ جب چیچک کی بیماری ظاہر ہو تو نیلا تاگا لے اور اس پر سورۂ رحمن پڑھے اور جے بار کہ: {فَبِاَیِّ اٰلَآئِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِO}2 پر پہنچے ایک گرہ دے اور اس پر پھونک ڈال دے اورتاگے کو لڑکے کی گردن میں باندھ دے، حق تعالیٰ اس کو اس بیماری سے آرام دے گا۔برائے آسیب زدہ: اور جس کو شیطان باؤلا کر ڈالے، یعنی جس پر آسیب کا اثر ہو تو اس کے بائیں کان میں یہ آیت سات بار پڑھے: {وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَاَلْقَیْنَا عَلٰی کُرْسِیِّہٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَO}1 اور دفعِ آسیب کا یہ بھی عمل ہے کہ اس کے کان میں سات مرتبہ اذان دے اور سورۂ فاتحہ، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس اور آیت الکرسی اور سورۂ طارق یعنی {وَالسَّمَائِ وَالطَّارِقِO} اور سورۂ حشر کی آیتیں: {ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِج ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُO ھُوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُھَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَO ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰیط یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِج وَھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُO}2 سورۂ صٰفّٰت ساری پڑھے آسیب جل جائے۔ایضاً: پانی پر سورۂ فاتحہ اور آیت الکرسی اور پانچ آیتیں اول سورۂ جن کی یعنی: {قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّہُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْٓا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاO یَّھْدِیْٓ اِلَی الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِہٖط وَلَنْ نُّشْرِکَ بِرَبِّنَا اَحَدًاO وَّاَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَۃً وَّلَا وَلَدًاO وَّاَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ سَفِیْھُنَا عَلَی اللّٰہِ شَطَطًاO وَّاَنَّا ظَنَنَّآ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَی اللّٰہِ کَذِبًاO}3 پڑھے اور اس پانی کا اس کے منہ پر چھینٹا مارے کہ ہوش میں آجائے گا۔ اور جب کسی کے مکان میں جن معلوم ہو اسی پانی سے اس کے مکان کے کونوں میں چھینٹے مارے تو وہاں پر پھر نہ آئے گا۔برائے دفعِ جن: