اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خاصیت: سات روز تک بکثرت پڑھنے سے اخبارِ مخفیہ معلوم ہونے لگیں گے، اور جو کسی موذی کے پنجہ میں گرفتار ہو اس کو بکثرت پڑھنے سے حالت درست ہوجائے۔راحت وبرکت در پیشہ وامن سواری وکشتی: اَلْحَلِیْمُ خاصیت: اگر رئیس آدمی اس کو بکثرت پڑھے اس کی سرداری خوب جمے اور راحت سے رہے، اور اگر کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھو کر اپنے پیشہ کے آلات واوزاروں پر ملے تو اس پیشہ میں برکت ہو، اگر کشتی ہو غرق سے محفوظ رہے، اگر جانور ہو ہر آفت سے مامون رہے۔عزت وشفا: اَلْعَظِیْمُ خاصیت: بکثرت ذکر کرنے سے عزت اور ہر مرض سے شفا ہو۔ازالۂ بخار: اَلْغَفُوْرُ خاصیت: بخار والے کو تین بار لکھ کر باندھ دیا جائے تو بخار جاتا رہے۔برائے ضیقِ النفس: اَلْشَّکُوْرُ خاصیت: جس کو ضیق النفس یا تکان یا گرانیٔ اعضا ہو اس کو لکھ کر بدن پر پھیر دے اور پئے تو نفع ہو، اور اگر ضعیف البصر اپنی آنکھ پر پھیرے نگاہ میں ترقی ہو۔جوان شدن طفل وسلامت مسافر وغنائے فقیر: اَلْعَلِيُّ خاصیت: اگر لکھ کر بچے کے باندھ دیا جائے جلدی جوان ہو، اگر مسافر اپنے پاس رکھے تو جلدی اپنے عزیزوں سے آملے،