اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مسحور کو کنارے دریا پر لے جا کر، پانی میںاس کو کھڑا کرکے رات کے وقت اس پانی سے اس کو غسل دیں، ان شاء اللہ تعالیٰ باطل ہوجائے گا۔برائے شفائے امراض ہر قسم: {وَاَوْحَیْنَآ اِلٰی مُوْسٰی وَاَخِیْہِ اَنْ تَبَوَّاٰ لِقَوْمِکُمَا بِمِصْرَ بُیُوْتًا وَّاجْعَلُوْا بُیُوْتَکُمْ قِبْلَۃً وَّاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَط وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَO}1 اور {وَاِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلاَ کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ھُوَج وَاِنْ یُّرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلاَ رَآدَّ لِفَضْلِہٖط یُصِیْبُ بِہٖ مَنْ یَّشَآئُ مِنْ عِبَادِہٖط وَھُوَ الْغَفُوْر الرَّحِیْمُO}2 مصری کے ٹکڑے پر لوہے کی سوئی سے اس آیت کو منقش کرکے آبِ شیریں سے جو رات کے وقت نہر سے لیا گیا ہو گھول کر مریض کو قریب طلوعِ فجر کے پلایا جائے ان شاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کے امراض سے شفا ہو۔قوت وغلبۂ دشمناں وغیرہ: سورۂ ہود پارۂ {یَعْتَذِرُوْنَ، وَمَا مِنْ دَآبَّۃٍ} ہرن کی جھلی پر لکھ کر جو شخص اپنے پاس رکھے اسے قوت ونصرت عطا ہو، اگر سو آدمیوں سے مقابلہ ہو سب پر ہیبت غالب آجائے اور اس کے خلاف کوئی گفتگو اس سے نہ کرسکے، اور اس کو زعفران سے لکھ کر تین روز صبح وشام پی لے قلب قوی ہوجائے اور کسی کے مقابلہ سے اس کو خوف نہ ہو۔کشادگیٔ ذہن وعلم حافظہ: {الٓرٰقف کِتٰبٌ اُحْکِمَتْ اٰیٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَکِیْمٍ خَبِیْرٍO اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللّٰہَط اِنَّنِیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ وَّبَشِیْرٌO وَّاَنِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوْبُوْٓا اِلَیْہِ یُمَتِّعْکُمْ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰٓی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّیُؤْتِ کُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَہٗط وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنِّیْٓ اَخَافُ عَلَیْکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ کَبِیْرٍO اِلَی اللّٰہِ مَرْجِعُکُمْج وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌO}3 قلقاش کے سبز پتے پر طلوعِ فجر کے وقت مشک وگلاب سے لکھ کر جس کنویں سے اس قلقاش میں پانی دیا جاتا ہو اس کے پانی سے دھو کر چار روز تک صبح وشام پیے، تعلیم قرآن وعلم حافظہ ، اور ذہن میں ترقی اور آسانی ہو اور خوب دل کھل جائے۔حفاظتِ کشتی از جملہ آفات: {وَقَالَ ارْکَبُوْا فِیْھَا بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖئھَا وَمُرْسٰھَاط اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌO}1