اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
امن از فراق وحبس: اَلْمُحْیِيْ خاصیت: جس کسی کو مفارقت کا اندیشہ ہو، یاخوف قید کا ہو، اس کو بکثرت پڑھے۔زوالِ اسراف ومعاصی: اَلْمُمِیْتُ خاصیت: جس کو عادت اسراف کی ہوگئی ہو یا نفس طاعت پر آمادہ نہ ہوتا ہو تو اس کو بکثرت پڑھا کرے۔نجات از امراض: اَلْحَيُّ خاصیت: اس کو پڑھنے سے یا لکھ کر پینے سے ہر قسم کے امراض سے نجات ہو۔دفعِ نوم وآمادگی بر طاعت: اَلْقَیُّوْمُ خاصیت: اس کی کثرت سے نیند جاتی رہے، اور یا حي یا قیوم کو فجر سے طلوع تک پڑھنے سے مستعدی اور آمادگی طاعات میں حاصل ہو۔تقویتِ قلب: اَلْمَاجِدُ خاصیت: جو دواماً پڑھے اس کا قلب منور ہو۔نورِ قلب وقطع تعلقِ خلق: اَلْوَاحِدُ الْأَحَدُ خاصیت: اگر ہزار بار پڑھے تعلق مخلوق کا اس کے قلب سے زائل ہوجائے۔