اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{ھُوَالَّذِیْٓ اَنْزَلَ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ مِنْہُ اٰیٰتٌ مُّحْکَمٰتٌ ھُنَّ اُمُّ الْکِتٰبِ وَاُخَرُ مُتَشٰبِھٰتٌط فَاَمَّا الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُوْنَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَآئَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَآئَ تَاْوِیْلِہٖ ج ؔ وَمَا یَعْلَمُ تَاْوِیْلَہٗٓ اِلَّا اللّٰہُ م ؔ وَالرّٰسِخُوْنَ فِی الْعِلْمِ یَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِہٖ کُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَاج وَمَا یَذَّکَّرُ اِلَّآ اُولُوا الْاَلْبَابِO رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃًج اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُO رَبَّنَآ اِنَّکَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لاَّ رَیْبَ فِیْہِط اِنَّ اللّٰہَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَO}1 یہ آیات قوتِ حافظہ وتیزیٔ ذہن کے لیے مفید ہے، جمعہ کے روز سبز کاغذ پر زعفران اور گلاب سے لکھ کر آب نہر جاری سے دھو کر نہار منہ سات جمعہ تک آفتاب نکلنے سے پہلے پیے، اور اس روز کوئی شبہ کی چیز اور کسی قسم کا گوشت نہ کھائے، ان شاء اللہ تعالیٰ مراد حاصل ہوگی۔رزق میں وسعت اور ادائے قرض: {قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُز وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآئُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآئُط بِیَدِکَ الْخَیْرُط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌO تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّھَارِ وَتُوْلِجُ النَّھَارَ فِی الَّیْلِز وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّز وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍO}2 جو شخص کثرت سے ان آیتوں کو فرض نمازوں کے بعد اور نوافل کے بعد اور سوتے وقت پڑھا کرے اس کو روزی اور وسعت نصیب ہو اور اس کے مال میں ترقی ہو اور تنگ دستی دور ہو۔کیمیا اور خفیہ علوم حاصل کرنا: جو علمِ کیمیا کا طالب ہو اور کسی مخفی علم کو دریافت کرنا چاہے تو اول غسل کرے اور متواتر چالیس روزے رکھے اور حلال غذا سے افطار کرے، اور ہر شب سوتے وقت سورۂ والشمس اور واللیل اور والضحیٰ اور الم نشرح سات سات بار پڑھے اور آیت موصوفہ سات بار پڑھے، پھر درود شریف پڑھ کر دعا کرے کہ الٰہی! فلاں علم جو اکثر مخلوق سے پوشیدہ ہے میرے لیے آسان کردے، ان شاء اللہ تعالیٰ بیداری میں یا خواب میں کوئی بتلا جائے گا۔خزینہ ودفینہ معلوم کرنے کا عمل: جو شخص دفینہ وخزائن پر مطلع ہونا چاہے تو ان آیتوں کو تانبے کے برتن پر مشک وزعفران سے لکھے، پھر ہلیلہ زرد آبِ طوب خست پختہ وآبِ میوہ سبز سے اس کے حروف دھو کر سیاہ مرغی کا پتہ یا سیاہ بط کا پتہ اور پانچ مثقال سرمہ اصفہانی لے