اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
طرح کرے، اللہ تعالیٰ اس کو عفو اور عافیت اور قناعت اور صبر اور رقتِ قلب اور ہمدردیٔ اہلِ اسلام عطا فرئیں گے۔کند ذہنی اور ظالم سے نجات: {قُلْ ٰٓیاَھْلَ الْکِتٰبِ ھَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّآ اِلَّا ٓاَنْ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَاَنَّ اَکْثَرَکُمْ فٰسِقُوْنَO قُلْ ھَلْ اُنَبِّئُکُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِکَ مَثُوْبَۃً عِنْدَ اللّٰہِط مَنْ لَّعَنَہُ اللّٰہُ وَغَضِبَ عَلَیْہِ وَجَعَلَ مِنْھُمُ الْقِرَدَۃَ وَالْخَنَازِیْرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوْتَط اُولٰٓئِکَ شَرٌّ مَّکَانًا وَّاَضَلُّ عَنْ سَوَآئِ السَّبِیْلِO}3 یہ آیتیں دشمن کی رو سیاہی اور کند ذہنی کے لیے ہیں، جو شخص ناحق ایذا دیتا ہو اور ظلم کرتا ہو اور تمہاری صبر وشکیبائی پر بھی باز نہ آئے تو جمعرات کا روزہ رکھو اور نمازِ عشا پڑھ کر ان آیتوں کو کسی وقفی گھر کی ایک مشت خاک پر تیس بار پڑھ کر اس شخص کے گھر میں وہ مٹی چھوڑ دو، پھر اس کی جان ومال کا تماشا دیکھو۔ناجائز اجتماع میں تفریق: {وَقَالَتِ الْیَہُوْدُ یَدُ اللّٰہِ مَغْلُوْلَۃٌط غُلَّتْ اَیْدِیْھِمْ وَلُعِنُوْا بِمَا قَالُوْا م بَلْ یَدٰہُ مَبْسُوْطَتٰنِ یُنْفِقُ کَیْفَ یَشَآئُط وَلَیَزِیْدَنَّ کَثِیْرًا مِّنْھُمْ مَّآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ طُغْیَانًا وَّکُفْرًاط وَاَلْقَیْنَا بَیْنَھُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآئَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِط کُلَّمَآ اَوْقَدُوْا نَارًا لِّلْحَرْبِ اَطْفَاَھَا اللّٰہُ وَیَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًاط وَاللّٰہُ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَO}1 جب کوئی مجمع کسی ناجائز غرض پر متفق ہوجائے اور ان میں تفریق منظور ہو تو ان میں جو سب سے بڑی عمر کا آدمی ہو اور جو سب سے چھوٹی عمر کا آدمی ہو ان دونوں کے تھوڑے تھوڑے بال لے کر ان کو آگ میں خاکستر کرلو، پھر یہ آیتیں کسی بڑے پاک برتن میں لکھ کر اور اس کو برگِ حرمل کے عرق سے دھو کر وہ پانی اور وہ راکھ اس مقام میں ڈال دو، ان شاء اللہ تعالیٰ پھر ہرگز ہرگز ان میں اجتماع نہ ہوگا۔رزق میںبرکت ووسعت وبھوک کا علاج: {اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ ٰیعِیْسَی ابْنَ مَرْیَمَ ھَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّکَ اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآئِط قَالَ اتَّقُوا اللّٰہَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَO قَالُوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّاْکُلَ مِنْھَا وَتَطْمَئِنَّ قُلُوْبُنَا وَنَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَنَکُوْنَ عَلَیْھَا مِنَ الشّٰھِدِیْنَO قَالَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآئِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰیَۃً مِّنْکَج وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَO}2 یہ آیتیں وسعتِ رزق اور برکت اور دفعِ گرسنگی کے واسطے ہیں۔ جھاؤ کی لکڑی کے برتن میں ان کو باوضو لکھ کر اپنے پاس رکھے، جب ضرورت ہو اس میں پانی بھر کر جس گھر، یا کھیت، یا باغ میں برکت حاصل کرنا منظور ہو وہ پانی چھڑکے، اور اگر دل چاہے تو تین ہفتہ متواتر وہ پانی پیے، ان شاء اللہ تعالیٰ جان اور مال میں برکت ہوگی۔