اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۰۔ پاگل کتا کاٹے کا علاج: از معمولاتِ مظہریہ۔ جس کو پاگل کتا کاٹے اور اس کے دیوانہ ہوجانے کا خوف ہو تو اس آیت کو روٹی کے چالیس ٹکڑوں پر لکھ کر ہر روز ایک ٹکڑا کھلائے، ان شاء اللہ تعالیٰ کچھ خطرہ نہ ہوگا۔ اور وہ آیت شریف یہ ہے: {اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًاO وَّاَکِیْدُ کَیْدًاO فَمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًاO}1حاجت پوری ہو: امام جعفر صادق ؓسے منقول ہے: جس شخص کو کچھ حاجت ہو پس چاہیے کہ لکھے ایک رقعہ، اس میں یہ عبارت ہو: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم من العبد الذلیل إلی الرب الجلیل ربِّ {اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ}1 پھر ڈال دے اس رقعہ کو پانی جاری میں اور کہے: اَللّٰہُمَّ بِمُحَمَّدٍ وَّاٰلِہِ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاہِرِیْنَ وَصَحْبِہٖ الْمَرْضِیْنَ اِقْضِ حَاجَتِيْ یَا أَکْرَمَ الْأَکْرَمِیْنَ۔ اور اپنی حاجت کا نام لے، ان شاء اللہ تعالیٰ حاجت اس کی پوری ہوجائے گی۔تیسرے روزہ بخار کا علاج: تپ لرزہ جو تیسرے روز آتا ہے، نہایت مجرب ہے ایک بزرگ مرید حضرت سید شاہ غلام رسول صاحب رسول نما ؒ ۔ دو ٹھیکرے کورے برتن کے لے کر اس پر لکھے اور تین بار اس دعا کو پڑھ کر دم کرے: ’’شاہ شفا کل بلا دفع‘‘ پھر بازو پر باندھ دے، تین روز تک صبح کو داہنے بازو کی بائیں پر اور بائیں کی داہنے پر بدل دیا کرے، ان شاء اللہ تعالیٰ بخار فرار ہوجائے گا۔ تعویذ یہ ہے: