اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
آسانیٔ امور ونورانیتِ قلب وسہولتِ رزق: اَلْفَتَّاحُ خاصیت: بعد نمازِ فجر سینہ پر ہاتھ رکھ کر ۷۱ بار پڑھے تو تمام امور میں آسانی ہو اور قلب میں طہارت ونورانیت اور رزق میں آسانی ہو۔ترقیٔ علم وحافظہ: اَلْعَلِیْمُ خاصیت: اس کی کثرت ومداومت سے حقا ئق ومعارف منکشف ہوتے ہیں اور حافظہ قوی ہوتا ہے۔دفعِ جوع ووسعتِ رزق: اَلْقَابِضُ خاصیت: چالیس روز تک روٹی کے لقمہ پر اس کو لکھ کر کھائے تو بھوک سے تکلیف نہ ہو۔وسعتِ رزق: اَلْبَاسِطُ خاصیت: نمازِ چاشت کے بعد دس بار پڑھنے سے رزق میں فراخی ہو۔قضائے حاجت: اَلْخَافِضُ خاصیت: پانچ سو بار پڑھنے سے حاجت پوری ہو۔امن از ظالم: اَلرَّافِعُ خاصیت: ستر بار پڑھنے سے ظالموں سے امن ہو۔دلوں میں ہیبت پیدا ہونا: اَلْمُعِزُّ خاصیت: شبِ دو شنبہ وشبِ جمعہ کو بعد نمازِ مغرب چالیس بار پڑھنے سے اس کی ہیبت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو۔