اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تیزیٔ نفس اور ظلم ودشمنی سے حفاظت: {الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّآئِ وَالضَّرَّآئِ وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِط وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَOج وَالَّذِیْنَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَۃً اَوْ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَھُمْ ذَکَرُوا اللّٰہَ فَاسْتَغْفَرُوْا لِذُنُوْبِھِمْقف وَمَنْ یَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللّٰہُقف وَلَمْ یُصِرُّوْا عَلٰی مَا فَعَلُوْا وَھُمْ یَعْلَمُوْنَO اُولٰٓئِکَ جَزَآؤُھُمْ مَّغْفِرَۃٌ مِّنْ رَّبِّھِمْ وَجَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْھَاط وَنِعْمَ اَجْرُالْعٰمِلِیْنَOط}3 یہ آیتیں سکونِ تیزیٔ نفس وغضب اور سلطانِ جابر ودشمنِ جاہل کے لیے ہیں، شبِ جمعہ میں بعد نمازِ عشا کاغذ پر لکھ کر باندھ لے اور صبح کو ان لوگوں کے پاس جائے، ان شاء اللہ تعالیٰ ان کے شر سے محفوظ رہے۔نکسیر کا علاج: {وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌج قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُط اَفَاْئِنْ مَّاتَ اَوْقُتِلَ انْقَلَبْتُمْ}4 جس کو نکسیر جاری ہو تو اس آیت کو مریض کی دونوں آنکھوں کے درمیان ناک کے اوپر باندھ دے، اگر کسی عورت کا خون جاری ہوجائے تو اس آیت کو تین پرچوں پر لکھے، ایک پرچہ اس کے اگلے دامن میں باندھ دے، ایک پچھلے دامن میں، ایک زیرِ ناف۔ظالم حاکم سے حفاظت: {اَلَّذِیْنَ قَالَ لَھُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْھُمْ فَزَادَھُمْ اِیْمَانًاصلے وَّقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُO فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَۃٍ مِّنَ اللّٰہِ وَفَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْہُمْ سُوْٓئٌ لا وَّاتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰہِط وَاللّٰہُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍO}1 جو شخص یہ آیتیں ایک پرچہ پر لکھ کر نگینِ انگشتری کے نیچے رکھ لے اور وہ انگشتری پہن کر کسی جابر حاکم کے پاس جائے اللہ تعالیٰ اس کے شر سے محفوظ رکھے۔مضبوطیٔ ایمان وپاکیٔ قلب