اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے حفظ وترقیٔ فہم علم: {وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَھُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّھُمْ یَتَذَکَّرُوْنَO اَلَّذِیْنَ اَتَیْنٰھُمُ الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِہٖ ھُمْ بِہٖ یُؤْمِنُوْنَO وَاِذَا یُتْلٰی عَلَیْھِمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّا بِہٖٓ اِنَّہٗ الْحَقُّ مِنْ رَّبِنَآ اِنَّا کُنَّا مِنْ قَبْلِہٖ مُسْلِمِیْنَO اُولٰٓئِکَ یُؤْتَوْنَ اَجْرَھُمْ مَّرَّتَیْنِ بِمَا صَبَرُوْا وَیَدْرَئُ وْنَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَO وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْہُ وَقَالُوْا لَنَآ اَعْمَالُنَا وَلَکُمْ اَعْمَالُکُمْز سَلٰمٌ عَلَیْکُمْز لَا نَبْتَغِی الْجٰھِلِیْنَO}2 قوتِ حافظہ وذہن وفہمِ علم کے لیے مہینہ کی اول جمعرات، جمعہ، ہفتہ کو روزہ رکھے اور یہ آیتیں شیشہ کے برتن میں رات کو لکھ کر آبِ نہر جاری سے دھو کر قبلِ طلوع اس شخص کو پلایا جائے۔حصولِ کامیابی: {سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَO وَرَبُّکَ یَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوْرُھُمْ وَمَا یُعْلِنُوْنَO وَھُوَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَط لَہُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰی وَالْاٰخِرَۃِز وَلَہُ الْحُکْمُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَO}3 اگر کسی کی جھوٹی گواہی یا حکم کے غلط فیصلے اور ظلم سے اندیشہ ہو تو پیشیٔ مقدمہ کے وقت یہ آیتیں سات مرتبہ پڑھے اور تین بار کہے: وَاللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰی اَمْرِہٖ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سب شروں سے محفوظ رہے گا۔چوتھیہ کے واسطے: سورۂ عنکبوت1، چوتھیہ کے واسطے اس کو لکھ کر پانی سے دھو کر پیے۔دفعِ غم: دفعِ غم وکسل اور حصولِ سرور وشرحِ صدر کے لیے اس سورت کا ورد مفید ہے۔ظالم کو بیمار کرنے کے لیے: سورۂ روم2، ظالم کے بیمار کرنے کے واسطے اس سورت کو لکھ کر آبِ باران میں ملا کر مٹی کے برتن میں رکھ چھوڑے اور