اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
حٰم حٰمٓ عٓسٓق قٓ نٓ جن میں یہ حروف آئے ہیں: الف، حا، صاد، سین، کاف، عین، طا، قاف، را، ہا، نون، میم، لام، یا۔ ان کا لقب اصطلاح میں ’’حروفِ نورانی‘‘ ہے، اور ہر ایک حرف کے ساتھ بعض اسمائے الٰہیہ کو تعلق ہے، مثلاً: الف کے ساتھ اللّٰہ، أحد، أول، آخر۔ ح… حي۔ ص… صمد۔ س … سمیع، سبوح، سلام۔ ک… کریم۔ ع …علیم، عظیم، عزیز۔ ط … طیب۔ ق … قیوم۔ ر…رحمن، رحیم۔ ہ… ھادي۔ ن…نور، نافع۔ م… مالک یوم الدین، مالک الملک، محي وممیت۔ ل… لطیف۔ ی… یوم۔مال اور کھیت کی حفاظت: حروفِ نورانی کو اپنے مال ومتاع یا کھیت یا گھر وغیرہ میں رکھے، ہر بلا سے محفوظ رہے۔ دشمن پر غلبہ:مقابلۂ دشمن کے وقت: الٓمّٓصٓ کٓھٰیٰعٓصٓ قٓ وَالْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِ