اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
{وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَۃٍ مِّنْ طِیْنٍO ثُمَّ جَعَلْنٰہُ نُطْفَۃً فِیْ قَرَارٍ مََّکِیْنٍO ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَۃَ عَلَقَۃً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَۃَ مُضْغَۃً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَۃَ عِظٰمًا فَکَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًاق ثُمَّ اَنْشَاْنٰہُ خَلْقًا اٰخَرَط فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیْنَO}4 عورت کے حاملہ ہونے کے واسطے یہ آیتیں ریحان اترجی کے سات پتوں پر لکھ کر عورت اس کو ایک ایک پتا کرکے نگل جائے اور ہر پتا پر زرد رنگ کی گائے کا دودھ ایک ایک گھونٹ پی جائے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو حمل قرار پائے گا۔برائے مقبولیت: لوگوں کی نظر میں مقبول ہونے کے لیے آیاتِ مذکورہ باریک کپڑے پر جو آبِ توت میں غوطہ دیا ہوا ہو لکھ کر عمامہ کے نیچے اور اگر عورت ہو تو عصابہ کے نیچے رکھ لے۔حفاظتِ کشتی از جملہ آفات: {فَاِذَا اسْتَوَیْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَکَ عَلَی الْفُلْکِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ نَجّٰئنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَO وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَکًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَO}1 اس کو پڑھنے سے کشتی سب آفات سے محفوظ رہتی ہے، اور نیز گھر میں پڑھنے سے چور اور دشمن اور جن وغیرہ سے حفاظت رہتی ہے۔دفعِ آسیب: {اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّاَنَّکُمْ اِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَO فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّج لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِO وَمَنْ یَّدْعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَلا لَا بُرْھَانَ لَہٗ بِہٖلا فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖط اِنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوْنَO وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَO}2 آسیب زدہ کے کان میں پڑھ کر پھونکنے سے آسیب دفع ہوجاتا ہے۔