اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
اور چوتھی سورۂ مائدہ میں: {وَاتْلُ عَلَیْھِمْ نَبَاَ ابْنَیْ اٰدَمَ بِالْحَقِّم اِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ اَحَدِھِمَا وَلَمْ یُتَقَبَّلْ مِنَ الْاٰخَرِط قَالَ لَاَقْتُلَنَّکَط قَالَ اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَO}4 ان کی خاصیت جاہ ومنزلت کا حصول اور غلبہ بمقابلہ اعداء ہے اگر پرچم پر لکھ لیا جائے تو مقابلہ میں ہرگز شکست نہ ہو اور دشمنوں پر فتح وظفر حاصل ہو، اور اگر کاغذ پر لکھ کر سر میں رکھ اُمرا وحکام کے پاس جائے تو اس کی بڑی قدر وعظمت ان کی آنکھ میں ہو۔ہر قسم کی آفات سے حفاظت اور زیادتیٔ رزق: {اَللّٰہُ لَا ٓاِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُج لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ط لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖط یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْْئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآئَج وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَج وَلَا یَئُوْدُہٗ حِفْظُھُمَاج وَھُوَالْعَلِیُّ الْعَظِیْمُO لَآ اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِج قَدْ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّج فَمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَیُؤْمِنْ م بِاللّٰہِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰیق لَا انْفِصَامَ لَھَاط وَاللّٰہُ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُخْرِجُھُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اَوْلِیٰٓئُھُمُ الطَّاغُوْتُ یُخْرِجُوْنَھُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَی الظُّلُمٰتِ ط اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِج ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنO}1 جو شخص ان آیتوں کو ہر نماز کے بعد پڑھا کرے شیطان کے وسوسہ اور سرکش شیطانوں کے مکرو ایذا سے محفوظ رہے، اور فقیر سے غنی ہوجائے، اور ایسے طریق سے رزق ملے کہ اس کا گمان بھی نہ ہو۔ اور جو اس کو صبح وشام اور گھر میں جانے کے وقت اور بستر پر لیٹنے کے وقت ہمیشہ پڑھا کرے چوری اور غرق اور جلنے سے مامون رہے اور صحت نصیب ہو اور ہر قسم کے خوف واندیشہ سے سالم رہے۔ اور اگر اس کو ٹھیکریوں پر لکھ کر غلہ میں رکھ دے تو چوری اور گھن سے محفوظ رہے اور اس میں برکت ہو۔ اور جو اس کو اپنی دکان یا مکان میں کسی اونچی جگہ رکھ دے تو رزق بڑھے اور کبھی فاقہ نہ ہو اور وہاں چور نہ آئے۔ اور اگر سفر یا کسی خوف ناک جگہ میں رہنے کا اتفاق ہو تو یہ آیتیں معہ سورۂ اخلاص اور معوذتین اور آیت: {قُلْ لَّنْ یُّصِیْبَنَآ اِلَّا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَنَاج ھُوَ مَوْلٰنَاج وَعَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَO}1 پڑھ کر اپنے گرد ایک دائرہ کھینچ لیا جائے تو ان شاء اللہ تعالیٰ کوئی موذی نہ پہنچ سکے گا اور کوئی جن یا انسان ایذا نہ پہنچاسکے گا۔