اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نٓ وَالْقَلَمِ وَمَا یَسْطُرُوْنَکثرت سے پڑھے تو دشمن پر غالب ہو۔ ہر بلا سے امن وحفاظت: بعض عارفین دجلہ میں سوار ہونے کے وقت حروفِ نورانی کو پڑھ لیتے تھے، وجہ دریافت کرنے پر فرماتے کہ جہاں کہیں ان حروف کو لکھا، یا کہیں دریا وخشکی میں پڑھا، وہ مکان اور پڑھنے والا ہر بلا سے محفوظ رہا۔برکتِ رزق اور موذی جانوروں سے حفاظت: ایک اور عارف سے منقول ہے کہ ان کے پاس رکھنے سے تمام آفات سے حفاظت رہتی ہے اور رزق ملتا ہے اور حوائج پورے ہوتے ہیں، اور دشمن اور چور اور سانپ اور بچھو اور درندہ اور حشرات سے محفوظ رہتا ہے، اور سفر میں ان کے پڑھنے سے صحیح وسالم گھر واپس آتا ہے۔مرگی کا علاج: ایک اور عارف کی باندی کو مرگی آتی تھی، انھوں نے اس کے کان میں یہ پڑھا: بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الٓمّٓصٓ طٰسٓمّٓ