اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اگر اس نگینہ کو پانی میں غوطہ دے کر حمیٰ مطبقہ والے کو پلایا جائے اس کو نفع ہو۔ظالم کو ہلاک کرنے کے لیے: جو شخص سو مرتبہ ان اسما کو بہ نیت ہلاکت ظالم کے لکھے ان شاء اللہ تعالیٰ وہ ہلاک ہو۔واسطے فالج ونزلہ : اگر جو آس کے پتوں پر ان اسما کو سو بار لکھ کر ان پتوں کو زیتون کے تیل میں جوش دے کر مفلوج یا نزلہ والوں کی مالش کی جائے ان شاء اللہ تعالیٰ نفع ہو۔برائے محبت اور ہیبت: اگر جمعرات کے روز اول ساعت میں فولاد کی تختی پر ان کو کندہ کرکے اپنے عمامہ میں رکھے لوگوں کی نظر میں اس کی محبت وہیبت ہو۔ہر کام میں آسانی کے لیے: الرحمٰن الرحیم: اس کی کثرت سے ہر امر میں آسانی رہتی ہے۔ترقی حکومت وحل مشکلات: الملک العزیز: اس کی کثرت سے حکومت مدت تک قائم رہے، سلطنت میں ترقی ہو۔شہوتِ نفسانی پر غالب ہونا: نیز اس کی کثرت سے شہواتِ نفسانیہ مغلوب رہیں۔برائے عزت وانکساری: العزیز الجبار المتکبر: اس کی کثرت سے عزت بڑھتی ہے اورخود اپنے دل میں انکساری پیدا ہوتی ہے، اور اگر کسی متکبر کے روبرو اس کا ورد کریں تو وہ نرم ہوجاتا ہے۔برائے خوف: