اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نہ جانتاہو وہ لکھے ہوئے کو سر تلے رکھ لے، باقیلا إلٰہ إلا اللّٰہ بدستورِ سابق کہے۔آنکھوں کے جملہ امراض کے لیے: {قَالُوْا تَاللّٰہِ لَقَدْ اٰثَرَکَ اللّٰہُ عَلَیْنَا وَاِنْ کُنَّا لَخٰطِئِیْنَO قَالَ لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَط یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْز وَھُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَO اِذْ ھَبُوْا بِقَمِیْصِیْ ھٰذَا فَاَلْقُوْہُ عَلٰی وَجْہِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًاج وَاْتُوْنِیْ بِاَھْلِکُمْ اَجْمَعِیْنَO}2 یہ آیت آنکھ کے تمام درد، تکلیف اور آنکھ کی سفیدی کے واسطے جن کے معالجہ سے اطبا عاجز آگئے ہوں، نافع ہے، سرمہ اصفہانی ایک جز، ایلوا آدھا جز، مونگا آدھا جز، زعفران مامیران سمندر جھاگ، ناگر موتہہ آدھا جز، خریف کی اول بارش کا پانی اور نہر وچشمہ کا پانی جمعرات کے روز کا نون اول کے مہینے میں قبل طلوعِ آفتاب کے لیا گیا ہو، اور ایک نسخہ میں کانون ثانی ہے ، پھر یہ سب دوائیں علیحدہ علیحدہ پیس کر اور سب کو ملا کر، پھر درخت سبز کے پانی میں پیسے اور خشک کرے، پھر ان کو بارانِ خریف کے پانی میں پیس کر خشک کرے، پھر تیسری بار آبِ کانون اول بالائی کے ساتھ پیسے، پھر چوتھی بار شہد میں جس کو آگ نہ لگی ہواور سرکہ میں پیسے، جب خشک ہوجائے ان آیات کو شیشہ کے برتن میں زعفران سے لکھ کر اور آبِ کانونِ ثانی سے دھو کر، پھر سب کو اس پانی میں پیس کر پانچویں بار خشک کرے، جب خشک ہوجائے ہر مرضِ چشم کے لیے اس کو استعمال کرے۔قید سے رہائی: {فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰی یُوْسُفَ اٰوٰٓی اِلَیْہِ اَبَوَیْہِ وَقَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآئَ اللّٰہُ اٰمِنِیْنَO وَرَفَعَ اَبَوَیْہِ عَلَی الْعَرْشِ وَخَرُّوْا لَہٗ سُجَّدًاج وَقَالَ ٰٓیاَبَتِ ھٰذَا تَاْوِیْلُ رُئْ یَایَ مِنْ قَبْلُز قَدْ جَعَلَھَا رَبِّیْ حَقًّاط وَقَدْ اَحْسَنَ بِیْٓ اِذْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ السِّجْنِ وَجَآئَ بِکُمْ مِّنَ الْبَدْوِ مِنْم بَعْدِ اَنْ نَّزَغَ الشَّیْطٰنُ بَیْنِیْ وَبَیْنَ اِخْوَتِیْط اِنَّ رَبِّیْ لَطِیْفٌ لِّمَا یَشَآئُط اِنَّہٗ ھُوَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُO}1 اگر کوئی شخص ظلماً قید ہوگیا ہو ان آیتوں کو لکھ کر داہنے بازو پر باندھے اور کثرت سے پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ رہائی پائے۔ظالم حاکم کی معزولی وغیرہ: